جمعہ 4 ستمبر 2026 - 17:36
شیعہ علماء کونسل کے سینئر رہنما کی سکردو میں آغا عباس رضوی کے لواحقین سے تعزیت

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کے رکن علامہ عارف حسین واحدی نے گلگت بلتستان کی معروف علمی و دینی شخصیت، عالمِ باعمل، سابق صدرِ شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان اور سابق رکن جی بی کونسل و اسمبلی حجت الاسلام علامہ سید عباس رضوی مرحوم کی رہائشگاہ پر حاضری دی اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ عارف حسین واحدی نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت، بلندیِ درجات اور رضوانِ الٰہی کے حصول کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مرحوم کے داماد حجت الاسلام سید حسن فلسفی اور دیگر عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔

شیعہ علماء کونسل کے سینئر رہنما کی سکردو میں آغا عباس رضوی کے لواحقین سے تعزیت

اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی نے علامہ سید عباس رضوی مرحوم کی دینی، علمی، ملی اور تنظیمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے گلگت بلتستان میں دین، مکتبِ اہل بیتؑ اور ملت کی خدمت کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی وفات اہلِ علم، ملت اور بالخصوص گلگت بلتستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی موجودہ مذہبی، ملی اور تنظیمی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شیعہ علماء کونسل کے سینئر رہنما کی سکردو میں آغا عباس رضوی کے لواحقین سے تعزیت

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل بلتستان کے سابق صدر،محکمہ شرعیہ کے سربراہ علامہ فدا حسین عبادی،شیعہ علماء کونسل کے فعال کارکن اور سماجی راھنما جناب ولایت بلتی اورجناب زاہد حسین ایڈووکیٹ بھی علامہ عارف حسین واحدی کے ہمراہ تھے۔

بعد ازاں علامہ عارف حسین واحدی نے دیگر رفقاء کے ہمراہ علامہ سید عباس رضوی مرحوم کی مرقد پر بھی حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت و بلندیِ درجات کے لیے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی-

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha