اتوار 27 ستمبر 2026 - 21:20
مومن کی حقیقی کامیابی یہ ہے کہ وہ ایمان، محبتِ اہل بیت (ع) اور نیک اعمال کے ساتھ دنیا سے رخصت ہو

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی نے منڈی بہاؤالدین میں مرحوم سید شاہد عباس کاظمی کی رسمِ قل میں شرکت کی اور مجلسِ عزا سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے منڈی بہاؤالدین میں سابق ڈویژنل صدر مرحوم سید شاہد عباس کاظمی کی رسمِ قل میں شرکت کی اور مجلسِ عزا سے خطاب کیا۔

مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے موت اور حیاتِ آخرت کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا: موت ایک اٹل حقیقت ہے اور ہر ذی روح کے لیے اس کا ایک مقررہ وقت ہے جبکہ مومن کی حقیقی کامیابی یہ ہے کہ وہ ایمان، محبتِ محمد و آلِ محمدؐ اور نیک اعمال کے ساتھ دنیا سے رخصت ہو۔

مومن کی حقیقی کامیابی یہ ہے کہ وہ ایمان، محبتِ اہل بیت (ع) اور نیک اعمال کے ساتھ دنیا سے رخصت ہو

علامہ عارف واحدی نے احادیثِ نبویؐ کی روشنی میں محبتِ محمدؐ و آلِ محمدؐ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: جو شخص محبتِ محمدؐ و آلِ محمد (ص) کے ساتھ دنیا سے رخصت ہو، اس کے لیے شہادت جیسے اجر و مقام کا ذکر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مرحوم سید شاہد عباس کاظمی کی دینی، ملی اور تنظیمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بلندیِ درجات، مغفرتِ الٰہی اور جوارِ محمد و آلِ محمدؐ میں بلند مقام کی دعا بھی کی۔

مومن کی حقیقی کامیابی یہ ہے کہ وہ ایمان، محبتِ اہل بیت (ع) اور نیک اعمال کے ساتھ دنیا سے رخصت ہو

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی نے مومنین اور تنظیمی احباب سے ملاقاتیں کیں اور مختلف ملی، دینی اور تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ آخر میں مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندیِ درجات کے لیے دعا کی گئی۔

مومن کی حقیقی کامیابی یہ ہے کہ وہ ایمان، محبتِ اہل بیت (ع) اور نیک اعمال کے ساتھ دنیا سے رخصت ہو

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha