ہفتہ 22 اگست 2026 - 14:52
پیغمبر اکرم (ص) اور اہل بیت اطہار (ع) کی سیرت و تعلیمات اتحاد، اخوت، محبت اور انسانیت کا پیغام رکھتی ہیں

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی نے مرکزی امام حسین کونسل کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کانفرنس سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے رکن علامہ عارف حسین واحدی نے حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات اور حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے پی سی ہوٹل راولپنڈی میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

کانفرنس کی صدارت انٹرنیشنل امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی جبکہ سنی و شیعہ مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی و سماجی شخصیات کے علاوہ غیر مسلم طبقات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

پیغمبر اکرم (ص) اور اہل بیت اطہار (ع) کی سیرت و تعلیمات اتحاد، اخوت، محبت اور انسانیت کا پیغام رکھتی ہیں

علامہ عارف حسین واحدی نے انٹرنیشنل امام حسین کونسل کی جانب سے اتحاد امت پر مبنی اس اہم پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات تمام مسلمانوں کے لیے اتحاد، اخوت، محبت اور انسانیت کا پیغام رکھتی ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ، سیرت اور تعلیمات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جبکہ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرت، کردار، صبر، حلم، بصیرت اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے آپ کی عظیم جدوجہد کو بھی اجاگر کیا۔

پیغمبر اکرم (ص) اور اہل بیت اطہار (ع) کی سیرت و تعلیمات اتحاد، اخوت، محبت اور انسانیت کا پیغام رکھتی ہیں

علامہ عارف واحدی نے کہا: آج امت مسلمہ کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر قرآن کریم، سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں اتحاد و وحدت کو فروغ دینا ہوگا۔ پاکستان کا استحکام، سلامتی اور ترقی پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے 14 اگست، یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی اہمیت، استحکام، قومی یکجہتی اور ملکی سلامتی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا: ہمیں تمام مسالک، مذاہب اور طبقات کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بناتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم اور پرامن ملک بنانا ہے۔

پیغمبر اکرم (ص) اور اہل بیت اطہار (ع) کی سیرت و تعلیمات اتحاد، اخوت، محبت اور انسانیت کا پیغام رکھتی ہیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha