جمعہ 14 اگست 2026 - 15:00
چورہ شریف میں آمدِ ربیع الاول، یومِ آزادی و استحکامِ پاکستان کانفرنس / اہم شخصیات کی بھرپور شرکت

حوزہ / چورہ شریف میں آستانہ عالیہ چورہ شریف کے زیرِ اہتمام آمدِ ربیع الاول شریف کی برکات، یومِ آزادی و استحکامِ پاکستان کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ضلع اٹک، تحصیل جنڈ کے گاؤں چورہ شریف میں آستانہ عالیہ چورہ شریف کے زیرِ اہتمام، پیر سید سعادت علی شاہ کی زیرِ صدارت اور صاحبزادہ سید اوصاف علی شاہ کے زیرِ انتظام آمدِ ربیع الاول شریف کی برکات، یومِ آزادی و استحکامِ پاکستان کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس میں اسسٹنٹ کمشنر جنڈ احمد علی رضا، ڈی ایس پی جنڈ فیصل منظور، صاحبزادہ پیر سید نظام الدین، صاحبزادہ پیر سید فاروق احمد میروی، علامہ عبدالرحمن، ایس ایچ او جنڈ ملک سجاد، ٹی ایم اے آفیسر اسد شاہ، قاری ابرار حسین قادری، پرنسپل جامعہ جعفریہ جنڈ علامہ سید سعید حیدر ہمدانی، علامہ غلام حیدر پنڈ سلطانی، ملک حفیظ اللہ خان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شوکت علی ملک، ماہرِ تعلیم انیس الرحمن، ریجنل ہیڈ قائداعظم یونیورسٹی امان اللہ ملک، قاری وحید جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جنڈ، علامہ غلام عربی پنڈی گھیب اور قاری محمد فاضل چشتی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

چورہ شریف میں آمدِ ربیع الاول، یومِ آزادی و استحکامِ پاکستان کانفرنس / اہم شخصیات کی بھرپور شرکت

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے آمدِ ربیع الاول کی برکات، سیرتِ طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اتحاد و یکجہتی، وطن سے محبت اور استحکامِ پاکستان کے موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔

مقررین نے کہا: ماہِ ربیع الاول ہمیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات، اخوت، برداشت، امن اور انسانیت سے محبت کا پیغام دیتا ہے، جنہیں اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

چورہ شریف میں آمدِ ربیع الاول، یومِ آزادی و استحکامِ پاکستان کانفرنس / اہم شخصیات کی بھرپور شرکت

مقررین نے کہا: پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، اس کی سلامتی، ترقی اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وطن کی مضبوطی کے لیے اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد، نظم و ضبط اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہوگا۔

اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، پاک فوج اور وطنِ عزیز کے استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

کانفرنس کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

چورہ شریف میں آمدِ ربیع الاول، یومِ آزادی و استحکامِ پاکستان کانفرنس / اہم شخصیات کی بھرپور شرکت

چورہ شریف میں آمدِ ربیع الاول، یومِ آزادی و استحکامِ پاکستان کانفرنس / اہم شخصیات کی بھرپور شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha