جمعہ 14 اگست 2026 - 22:59
پاکستان؛یومِ شہادت امام حسنؑ کے موقع پر مرکز وحدت امت میں سیمینار:امام حسنؑ کا پیغامِ امن، بھائی چارے اور امت کی وحدت کا درس دیتا ہے، مقررین

حوزہ/ شہادتِ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے سلسلے میں مرکز وحدت امت پاکستان کے مرکزی دفتر میں "شہزادہ امن" کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں شیعہ سنی علمائے کرام اور مشائخ نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہادتِ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے سلسلے میں مرکز وحدت امت پاکستان کے مرکزی دفتر میں "شہزادہ امن" کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں شیعہ سنی علمائے کرام اور مشائخ نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرت، کردار اور صبر و بردباری پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے کہا کہ امام حسنؑ کا پیغام امن، بھائی چارے اور امت کی وحدت کا درس دیتا ہے۔

سیمینار کی صدارت علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی۔

سیمینار میں پاکستان بھر سے جید علماء اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔

سیمینار میں پیر سید عثمان نوری، علامہ اصغر عارف چشتی، ڈاکٹر صداقت علی فریدی، مولانا عاصم مخدوم، علامہ محمد حسین گولڑوی، علامہ غلام عباس شیرازی سمیت دیگر مذہبی شخصیات شریک ہوئیں۔

سیمینار میں صغیر عباس ورک صدر شیعہ علماء کونسل لاہور، ڈاکٹر حسنات شاہ، سید زاہد علی بخاری، قاسم علی قاسمی، غلام حسین علوی، سید شبیر حسین شاہ اور محمد اقبال نذیر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی اور امامؑ کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مرکز وحدت امت کے اس سیمینار میں امام حسن مجتبیٰؑ کی سیرت کے ذریعے معاشرے میں امن اور اتحاد کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha