حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان، سابق ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما حجت الاسلام والمسلمین آقا سید محمد عباس رضوی کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد، آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔

مرحوم و مغفور کا تعلق سکردو حلقہ نمبر دو کے آستانہ علاقے سے تھا۔
مرحوم اپنے دور کے ممتاز عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق، آقا سید محمد عباس رضوی کی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ 10:00 بجے دن جامع مسجد سکردو میں ادا کر دی جائے گی۔









آپ کا تبصرہ