ہفتہ 15 اگست 2026 - 14:52
علامہ سید محمد عباس رضوی (رہ) کی نماز جنازہ سکردو میں ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

حوزہ / سابق صدر اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان اور قائد محترم کے رفیق حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد عباس رضوی اعلیٰ اللہ مقامہ کی نماز جنازہ سکردو کی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن جعفری کی اقتداء میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نماز جنازہ میں اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی صدر علامہ شیخ مرزا علی، حجت الاسلام والمسلمین علامہ باقر الحسینی سمیت دیگر معزز علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

حجت الاسلام والمسلمین آقا سید محمد عباس رضوی سابق صدر انجمن امامیہ بلتستان، سابق رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما تھے، جو طویل علالت کے بعد گذشتہ روز 14 اگست 2026ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

علامہ سید محمد عباس رضوی کی نماز جنازہ سکردو میں ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

قابل ذکر ہے کہ مرحوم کا تعلق سکردو کے حلقہ نمبر دو کے علاقے آستانہ سے تھا۔ وہ اپنے دور کے ممتاز عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی میدان میں بھی فعال کردار ادا کرتے رہے اور گلگت بلتستان میں دینی و ملی خدمات کے حوالے سے ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔

علامہ سید محمد عباس رضوی کی نماز جنازہ سکردو میں ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

علامہ سید محمد عباس رضوی کی نماز جنازہ سکردو میں ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha