حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سکردو علامہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے حرم امام حسینؑ کے شرعی متولی حجت الاسلام شیخ عبد المہدی کربلائی سے کربلا میں ملاقات اور گلگت بلتستان کے دینی و سماجی اور تشیع کے موجودہ حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر شیخ عبدالمہدی کربلائی نے علامہ شیخ محمد حسن جعفری کو کربلا میں خوش آمدید کہا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
ملاقات میں دینی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
واضح رہے علامہ شیخ محمد حسن جعفری ان دنوں عراق میں موجود ہیں، جہاں آپ معصومین علیہم السّلام کی زیارت سے مشرف ہونے کے ساتھ مراجع اور دینی شخصیات سے ملاقات بھی کر رہے ہیں۔









آپ کا تبصرہ