علامہ شیخ حسن جعفری
-
علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا سکردو میں اہم خطبہ؛
شیعہ رہنماؤں آپس میں مل جل کر رہیں/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینٹ میں گلگت بلتستان کی بہترین ترجمانی کی
حوزہ/ مرکزی جامع مسجد سکردو کے امام جمعہ اور داعی اتحاد و وحدت عالم باعمل علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے خطبۂ جمعہ میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین کی سینٹ میں گلگت بلتستان کی بہترین ترجمانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینٹ میں گلگت بلتستان کی بہترین ترجمانی کی اور یونیورسٹی آف بلتستان کے ناپسندیدہ وی سی کے خلاف بھی بات کی۔ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
-
سید ابراہیم رئیسی اور دیگر شخصیات کی شہادت پر امت مسلمہ سوگوار ہے، علامہ شیخ حسن جعفری
حوزہ/ امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو پاکستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے گزشتہ روز خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے ایرانی صدر کی شہادت کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ سید ابراہیم رئیسی اور دیگر شخصیات کی شہادت پر امت مسلمہ سوگوار ہے۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں امام جمعہ والجماعت سکردو کی آمد:
مؤمن کو نرم خو اور نرم رویہ اختیار کرنا چاہئے، علامہ شیخ حسن جعفری
حوزہ/ پاکستان کی مایہ ناز دینی درسگاہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں نامور علمی و روحانی شخصیت امام جمعہ و الجماعت مرکزی جامع مسجد امامیہ اسکردو اور ملی و قومی سرگرمیوں کے روح رواں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے قدم رنجہ فرمایا اور کمال شفقت و مہربانی سے طلاب جامعہ کو درس اخلاق سے مستفید فرمایا۔
-
آئی جی پولیس گلگت بلتستان کی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات، خطے میں امن و امان پر تبادلہ خیال
حوزہ/ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے خطے میں امن و امان اور پولیس محکمے کے حوالے آئی جی گلگت بلتستان سے سیر حاصل گفتگو کی۔
-
ریاستِ مدینہ کے دعویدار اگر لوگوں کی حفاظت نہیں کر سکتے تو ریاستِ مدینہ کے نعرے بھی نہ لگائیں، علامہ شیخ محمد حسن جعفری
حوزہ/ امام جمعہ سکردو اگر حکومتی ادارے اس سے قبل احتیاط سے کام لیتے اور دوسرے مجرمان کو عبرت کا نشانہ بناتے تو آج یہ افسوسناک واقعہ ہوتا ہی نہیں۔
-
المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر امریکی پابندی علم دشمن ہونے کی واضح دلیل، علامہ شیخ حسن جعفری
حوزہ/ امام جمعہ سکردو حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی امریکہ کی جانب سے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی امریکہ کے علم دشمن ہونے کی واضح دلیل ہے۔
-
آیت اللہ یزدی ایک پرہیزگار اور متقی عالم دین تھے، علامہ شیخ حسن جعفری
امام جمعہ سکردو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ یزدی ایک پرہیزگار اور متقی عالم دین تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی مجاہدت اور خدمت میں گزاری مرحوم ، خبرگان کونسل کی رکنیت اور حوزہ علمیہ قم کے اساتید کی اعلی کونسل کے چیرمین جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔