بدھ 29 جنوری 2025 - 20:59
انجمنِ طلاب بلتستانیہ کے صدر و اراکین کی علامہ شیخ جعفری سے ملاقات؛ صحتیاب ہونے پر ان کی خدمت میں گلدستہ پیش کیا

حوزہ/امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی ذات نہ صرف سرزمین بلتستان، بلکہ پورے خطے کے لیے اللہ کی جانب سے عظیم نعمت سے کم نہیں ہے۔ امن و امان کو برقرار رکھنے اور اتحاد بین المسلمین کے لیے آپ کا کلیدی کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید مبعث کی مناسبت سے انجمنِ طلاب بلتستانیہ اسلام آباد کے نئے میر کارواں، صدرِ طلاب بلتستانیہ اسلام آباد محترم جناب مولانا مظاہر حسین مطہری کی قیادت میں ایک وفد نے قائد بلتستان، سفیر امن و داعی اتحاد بین المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی، اس موقع پر علامہ صاحب کے دونوں فرزند، حجت الاسلام والمسلمین شیخ میثم جعفری اور برادر یحییٰ جعفری بھی موجود تھے۔

انجمن کے صدر اور وفد نے شیخ صاحب کو عید مبعث کی مبارکباد پیش کی اور ان کی عافیت و صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے شیخ صاحب کے کامیاب علاج پر انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

شیخ صاحب نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور مزید دعاؤں کی درخواست کی۔

وفد میں برادر مرتضیٰ رینگچن، برادر وزیر نذیر عباس، برادر سلیم رضا جعفری، برادر حافظ حسنین سلطانی اور برادر زاہد زہدی شامل تھے۔

انجمنِ طلاب بلتستانیہ کے صدر و اراکین کی علامہ شیخ جعفری سے ملاقات؛ صحتیاب ہونے پر ان کی خدمت میں گلدستہ پیش کیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha