حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی نے 27 رجب المرجب، یوم بعثت رسول اکرم (ص) کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ بعثت رسول اکرم (ص) انسانیت کو خدا پرستی اور توحید شناسی کی سمت لے جانے کا مبارک دن ہے۔
انہوں نے کہا: بعثت پیغمبر اکرم (ص) سے قبل انسانیت جس ابتری اور زوال کا شکار تھی، انسانی معاشرہ جس بیگاڑ میں دھنسا ہوا تھا اور قدم قدم پر مفاسد نے ڈیرے ڈال رکھے تھے اسے قرآن کریم نے ضلال مبین سے تعبیر کیا ہے۔ ایسے ماحول اور اس زمانے میں حضور اکرم (ص) کا مبعوث ہونا عالم ِ انسانیت کے لیے ایک عظیم خوشخبری اور دائمی نجات کی نوید ثابت ہوا۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا: واقعہ معراج پلک جھپکنے میں ہزاروں لاکھوں میلوں اور کئی آسمانوں کو عبور کرکے ایک خاص مقام پر پہنچنا ہے جو قدرت کی نشانیوں میں سے ایک عظیم نشانی اور انسانی بلندی کی بے نظیر مثال ہے اگرچہ واقعہ معراج سائنس کی رینج سے ماورا ہے اس کے باوجو دروز افزوں سائنسی علوم کا ارتقا ، انسانی علوم کی پیشرفت اور سیٹیلائٹ و نجوم کا سفر واقعہ معراج کو حتمی بنا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ