۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا شہوار نقوی

حوزہ/ مولانا شہوار نے کہا کہ رسول کی بعثت مومنین پر اس لحاظ سے اللہ کا احسان ہیکہ رسول نے کفر و الحاد کے اندھیرے میں گم انسانیت کو پیغام حق کی روشنی بخشی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رسول کو مبعوث کرکے اللہ نے مومنین پر احسان کیا ہے۔اللہ نے خود بھی اسے امت کے لئے احسان سے تعبیر کیا ہے۔ اپنے ہفتہ واری لیکچر میں مولانا شہوار نقوی نے رسول کی بعثت، معراج اور امام حسین کی مدینہ سے روانگی کے موضوعات پر گفتگو کی۔

مولانا شہوار نقوی نے رسول پر پہلی وحی کے نزول کا ذکر کیا اور اہل سنت کی اہم کتابوں میں اس واقعہ کو کس انداز سے پیش کیا گیا ہے اسکا بھی ذکر کیا، مولانا شہوار نقوی نے اہل سنت کی کتابوں میں جبریل کے ذریعے رسول کو اللہ کا پہلا پیغام پہونچائے جانے کے واقعہ کی تفصیل کو رسول کی اہانت قرار دیا۔

مولانا شہوار نے کہا کہ رسول کی بعثت مومنین پر اس لحاظ سے اللہ کا احسان ہیکہ رسول نے کفر و الحاد کے اندھیرے میں گم انسانیت کو پیغام حق کی روشنی بخشی۔

معراج کا ذکر کرتے ہوئے مولانا شہوار نے کہا کہ اس واقعہ سے یہ ثابت ہوتا ہیکہ رسول اللہ محض مکہ مدینہ یا اس دنیا کے لئے خلق نہیں کئے گئے تھے بلکہ پوری کائنات انکے زیر نگیں تھی۔معراج کا واقعہ رسول کے عالمین کے لئے رحمت ہونے کا ثبوت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .