بعثت
-
انجمنِ طلاب کھرمنگ اور سفینۃ النجات کے تحت علمی نشست کا انعقاد:
نظریۂ مہدویت تمام آسمانی اور غیر آسمانی ادیان کا مشترکہ نظریہ، حجت الاسلام فدا علی حلیمی
حوزہ/ انجمنِ طلاب کھرمنگ اور سفینۃ النجات تنظیم کے تحت ایک علمی نشست بعنوان "امتداد نور" قم المقدسہ میں منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام نے بعثت، انقلابِ اسلامی اور مہدویت کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔
-
فاطمیہ ایجوکیشنل مظفرآباد کے تحت بعثتِ نبوی کے موقع پر اعمال و دعا کی تقریب کا انعقاد
حوزہ/ عید مبعث اس دن کو کہا جاتا ہے، جس دن حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم رسالت پر مبعوث ہوئے، اس دن دین اسلام کا باقاعدہ آغاز ہوا، یہ واقعہ 27 رجب المرجب ہجرت سے 13 سال قبل پیش آیا۔ اس پر مسرت موقع پر فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد پاکستان کی طرف سے تمام مسلمانوں کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔
-
آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی؛
پیغمبر اکرم ؐ کا مبعوث بہ رسالت ہونا بشریت کے لئے نعمت ہے
حوزہ/ آج کے دور میں بعثت قرآن و سنت اور سیرت رسول اکرم ؐ لائے گی ۔
-
لداخ؛ انجمنِ صاحب الزمان (ع) کے تحت جشن بعثت النبی (ص) کا انعقاد
حوزہ/ عید مبعث کی مناسبت سے تحصیل سورو لداخ ہندوستان میں انجمنِ صاحب الزمان (ع) کے زیر اہتمام محفل منعقد ہوئی، جس میں شدید سردی کے باوجود تحصیل تی سورو کے گوشہ و کنار سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
-
بعثت اور حسینیت کا مقصد ایک
حوزہ/ اگر رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کا مقصد، یگانہ و واحد پروردگار کی اطاعت و عبادت کی دعوت دینا ہے تو امام حسین ؑ نے پوری زندگی اور کربلا کے میدان میں جب جب فوج یزیدی کو خطاب کیا ہے تب تب اللہ کی طرف اور اسلام کی طرف بلایا۔
-
بعثت پیغمبر (ص) اور ثقافتی یلغار سے مقابلہ
حوزہ/ یوم بعثت ایک بہترین موقع ہے اپنا محاسبہ کرنے کے لئے اس لئے کہ یہ وہ دن ہے جو انصاف و عدل کی تحریک کے آغاز کا دن ہے ، حریت و آزادی کے مزہ سے دنیا کو آشنا کرانے کا دن ہے تہذیب نفس و تطہیر باطن کی طرف رجوع کا دن ہے اور ہمارے پاس ایک سنہرا موقع ہے کہ ہم خود بھی غور کریں کہ بعثت نے ہمیں کیا دیا اور ہم دوسروں تک بھی یہ پیغام پہنچائیں کہ بعثت سے دنیا کو کیا حاصل ہو سکتا ہے
-
بعثت انبیاء قرآن کی روشنی میں
حوزہ/ تمام انبیاء کا پہلا پیغام یہی تھا کہ قولوا لا الہ اللہ تفلحواکہو کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور نجات پا جاؤ۔ یہ عقیدہ انسان کی شخصیت سازی کا معمارہےجس کا عقیدہ اللہ پر ہوگا وہ کبھی غیر اللہ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا ۔ اور جو اللہ کے سامنے نہیں جھکے گا وہ ہر ایرے غیرے کے سامنےجھکا ہوا ملے گا ۔
-
امام جمعہ میلبورن:
بعثت انسانیت کی سر بلندی و سر افرازی کا دن ہے، مولانا سید ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا: اللہ نے رسول اللہ (ص) کی نبوت کے اعلان کے ساتھ دنیا کو ایک جامع و مکمل نظام عطا کیا جو عدل و انصاف ، صلح و آشتی ، عزت و عظمت و کرامت انسانی کا دن ہے۔
-
قرآن و حدیث میں بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اہداف
حوزہ/ بعثت سے مراد جبریلؑ کی حضوراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے قرآن مجید کی نازل ہونے والی پہلی آیت کا تلاوت کرنا ہے۔ جب آپ کی عمر چالیس برس ہوئی(کہا جاتا ہے کہ یہی پیغمبروں کی بعثت کی عمر ہے) اس وقت جبرئیل علیہ السلام سب سے پہلی وحی لیکر نازل ہوئے:اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ…۔
-
بعثت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
حوزہ/ بعثت میں جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رسالت کا اعلان ہوا وہیں امیرالمومنین علیہ السلام کی ولایت کا بھی اعلان ہوا۔
-
27 رجب المرجب، یوم نجات عالم بشریت / اعمال شب و روز عید مبعث
حوزہ/ عید مبعث اس دن کو کہا جاتا ہے جس دن حضرت محمد مصطفیٰ (ص) رسالت پر مبعوث ہوئے، اس دن دین اسلام کا باقاعدہ آغاز ہوا، یہ واقعہ ۲۷ رجب ۱۳ سال قبل از ہجرت پیش آیا۔ اس پر مسرت موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے تمام مسلمانوں کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔
-
امت کی انفرادی، اجتماعی اور معنوی تربیت، بعثت انبیاء (ع) کا اہم ہدف ہے، حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی
حوزه/ حرم مطهر حضرت معصومه سلام اللہ علیہا قم المقدسہ میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم کی جانب سے منعقدہ عشرۂ محرم الحرام کی پانچویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ امت کی انفرادی اور اجتماعی معنوی تربیت، بعثت انبیاء (ع) کا اہم ہدف ہے۔
-
عید بعثت کی مناسبت سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد + تصاویر
حوزه/ 27 رجب المرجب کی شب المصطفیٰ آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر میں عید مبعث النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا۔
-
شب معراج اور یوم بعثت کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام:
معراج و بعثت خدا پرستی اور توحید شناسی کی سمت لے جانے کے مبارک مواقع ہیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ واقعہ معراج جہاں ہمارے لیے مسرتوں اور خوشیوں کا سامان بہم کرتا ہے وہاں ہمیں زندہ رہنے کے آداب بھی سکھاتا ہے اور زندگی کے رموز سے روشناس کرتا ہے لہذا ہمیں جہاں معراج کی خوشیوں کا اہتمام کرنا چاہیے وہاں معراج میں عطا کردہ نعمات و عبادات کی طرف توجہ دینا چاہیے
-
عید بعثت اور شب معراج پر جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کی جانب سے امت مسلمہ کو مبارکباد
بعثت؛ اخلاق و اتفاق، صبر و استقامت،عزم واستقلال اور شجاعت ومزاحمت جیسے لامتناہی دروس کا مجموعہ: مولانا مسرور عباس انصاری
حوزہ/ انہوں نے کہا کہ بعثت اخلاق و اتفاق، صبر و استقامت،عزم واستقلال،شجاعت ومزاحمت جیسے لامتناہی دروس کا مجموعہ ہے، پس اس سے فائدہ اٹھانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
-
علمائے شیعہ کی تعظیم خدا کی تعظیم ہے: آیت اللہ طہ محمدی
حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا:پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ جو بھی ہماری اور ان علما کی تعظیم کرے گا جو خالصتاً اورصدق دل سے قرآن اور بشریت کی نجات کے لئے زحمتیں کرتا ہے، گویا اس نے خدا وند متعال کی تعظیم کی۔
-
ماہ رجب،شعبان و رمضان دین و دنیا کی بھلائی اور کسب روحانیت کا بہترین ذریعہ، مولانا شمشیر علی مختاری
حوزہ/ مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو کے پرنسپل نے کہا کہ رجب و شعبان کی مخصوص تاریخوں میں روزہ رکھنا اور دعا مناجات کی پابندی کرتے ہوئے ماہ مبارک رمضان کے لئے آمادہ ہونا دین و دنیا کی بھلائی اور کسب روحانیت کا بہترین ذریعہ ہے جس کے لئے سب کو بالخصوص نوجوان اور جوان طلاب کو خصوصی اہتمام کرنا چاہئے۔
-
بعثتِ رسول خاتم (ص) خاص الٰہی رہبروں کی تربیت کے لئے تھی، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی
حوزہ/حجۃ الاسلام شیخ یعقوب بشوی نے کہا کہ بعثتِ رسول خاتم (ص) خاص الٰہی رہبروں کی تربیت کے لئے تھی۔
-
دعوت ولایتِ علی (ع) بعثت کا اہم ترین موضوع : علامہ محمد امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے قرآن کو کتابِ ہدایت و انسان سازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انسان کو گمراہی سے نکال کر بلندی اور عظمت کے اعلی ترین مقام پر پہنچانے والی کتاب ہے۔
-
بعثت، بشریت کی کرامت و عزت کا آغاز اور عالم بشریت کی عید کا دن ہے، علامہ یوسف عابدی
حوزہ/ علامہ عابدی نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روز بعثت صرف مسلمانوں سے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ عالم بشریت کی عید کا دن ہے۔ پیغمبر اسلام کی بعثت کے ساتھ ہی عالم انسانیت کے مقدر کا سورج چمکا ہے۔
-
یوم بعثت کی سالگرہ پر رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے یوم بعثت کی مناسبت سے ایرانی قوم اور امت مسلمہ سے ٹیلی ویژن پر براہ راست خطاب کیا۔1 مارچ 2022 کے اپنے اس خطاب میں آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ یوکرین امریکا کی بحران پیدا کرنے کی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے امریکا کو جدید جاہلیت کا واضح اور مکمل نمونہ بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں امریکا میں زیادہ شدید اور زیادہ خطرناک جاہلیت ہے۔
-
رسول کی بعثت مومنین پر اللہ کا احسان، مولانا شہوار نقوی
حوزہ/ مولانا شہوار نے کہا کہ رسول کی بعثت مومنین پر اس لحاظ سے اللہ کا احسان ہیکہ رسول نے کفر و الحاد کے اندھیرے میں گم انسانیت کو پیغام حق کی روشنی بخشی۔
-
جامعتہ المنتظر لاہور میں سید المرسلین مبعوث برسالت ہونے کی مناسبت سے جشن بعثت منعقد؛
بعثت درحقیقت نبوت و رسالت کی عملی ذمہ داریوں کا اعلان ہے
حوزہ/ علماء کرام نے بعثت کے موضوع پر آیاتِ قرآنی کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعثت درحقیقت نبوت و رسالت کی عملی ذمہ داریوں کا اعلان تھا جس کے بعد آپ نے بھٹکی انسانیت کی فلاح و نجات کے لئے شبانہ روز انتھک جدوجہد کی اور تکالیف برداشت کیں۔
-
گرگل میں عالیشان جشن بعثت کا انعقاد؛
آج دنیا میں ظلم و بربریت رسول (ص) کی سیرت و تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے، محترمہ زہرا یوسفی
حوزہ/ چیئرمین زینبیہ ووئمن ویلفیئر سوسائٹی: اقوام عالم خصوصاََ عالم اسلام کو چاہئیے کہ وہ پیغمبر اسلام کی زات مقدسہ کو اپنے لئے اسوہ حسنہ و اتحاد اور وحدت کا محور قرار دیں۔
-
انبیاءؑ اور فلسفیوں کے درمیان فرق
حوزہ/حکماء اور فلسفیوں کی باتیں کتابوں کی سطروں سے باہر نکل کر حقیقی دنیا میں بہت کم ہی پھیل پاتی ہیں جب کہ انبیاء کی تعلیمات عالمگیر بن جاتی ہیں۔ فلسفی جو کچھ دیتے ہیں وہ کسی ایسی دعا کی ایک قسم کی طرح ہے جو دعا کرنے والے کی مونچھوں کے بال سے اوپر نہیں بڑھتی اور لفظ و بیان کے مرحلے سے آگے نہیں بڑھ پاتی ، نہ کہنے والے میں ایمان و یقین پیدا کرتی ہے اور نہ سننے والے میں ایمان کی رمق ایجاد کرتی ہے۔
-
بعثت غدیر کا پیش خیمہ ہے اور غدیر ظہور کا پیش خیمہ ہے
حوزہ/ حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے مقرر نے کہا: بعثت غدیر کا پیش خیمہ ہے اور غدیر ظہور کا پیش خیمہ ہے اور پیغمبر اسلام کو کائنات میں توحید، اخلاق اور ولایت کو پھیلانے کے لیے مبعوث کیا گیا ہے۔
-
قم المقدسہ میں "جہاد تبیین ایک یقینی اور فوری فریضہ ہے" کے عنوان سے علمی نشست کا انعقاد؛
عصر حاضر میں علماء کی اہم ذمہ داری کہ وہ جہادِ تبیین کے سلسلے میں اپنے وظائف کو انجام دیں، مقررین
حوزہ/ مقررین نے جہادِ تبیین کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر تاکید کہ آج علماء کی ایک اہم ترین ذمہ داری ہے کہ وہ جہادِ تبیین کے سلسلے میں اپنے وظائف کو انجام دیں۔
-
روزِ بعثت اور یوم تاسیس مجمعِ طلاب سکردو کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد
حوزہ/مجمع طلاب سکردو کی جانب سے عیدِ سعیدِ مبعث اور یوم تأسيس مجمع کی مناسبت سے مجمع کے دفتر میں ایک پروقار جشن منعقد ہوا۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای:
یوکرین، امریکا کی بحران ساز سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا، ہم جنگ روکے جانے کے خواہاں ہیں
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے یوم بعثت کی مناسبت سے ایرانی قوم اور امت مسلمہ سے ٹیلی ویژن پر براہ راست خطاب میں کہا کہ غرب میں وسیع پیمانے پر ماڈرن جاہلیت کے پھیلاؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جدید جاہلیت کا سب سے واضح اور مکمل مظہر، امریکا کی مافیا حکومت ہے جو بنیادی طور پر ایک بحران پیدا کرنے والی اور بحران کے سائے میں زندہ رہنے والی حکومت ہے۔
-
مکتب معرفت ثقلین کے زیر اہتمام تہنیتی تقریب کا انعقاد
حوزہ/ محفل کے بعد مکتب کے سرپرست حجۃ الاسلام مولانا رضا عباس خان اور مکتب کے مدیر میر محمد علی نے گلپوشی انجام دی اور اعتراف خدمات کے طور پر مولانا مظفر حسین عابدی کی خدمت میں سند پیش کی ۔