۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا شہوار نقوی

حوزہ/ اسلام میں عبادت محض روزہ نماز، حج ذکات تک محدود نہیں ہے بلکہ رذق کے حصول کی کوشش بھی عبادت میں شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام میں عبادت کا تصور بہت وسیع ہے۔ اسلام میں عبادت محض روزہ نماز، حج ذکات تک محدود نہیں ہے بلکہ رذق کے حصول کی کوشش بھی عبادت میں شامل ہے۔

امروہا میں جامعہ الھدا لائبریری میں ہفتہ واری لیکچر میں مولانا شہوار حسین نقوی نے کہا کہ صرف رذق کے حصول کی کوشش عبادت نہیں ہے بلکہ جائز اور حلال رذق حاصل کرنا عبادت ہے۔ باقر العلوم امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے مولانا شہوار نے اپنا پیکچر امام باقر کی زندگی اور انکی تعلیمات پر مرکوز رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہر امام بر حق کی طرح امام محمد باقر کی زندگی بھی انسان کے لئے نمونہ عمل ہے۔ مولانا شہوار نے امام محمد باقر کے مختلف اقوال کے حوالے سے بتایا کہ اگر انسان ان اقوال کو اپنی زندگی میں عملی طور سے نافز کرلے تو اسکی دنیا اور آخرت دونوں سنور سکتی ہیں۔ امام محمد باقر کی ولادت یکم رجب المرجب کو مدینہ منورہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے علم و حکمت کے ایسے در کھولے کہ انہیں باقر العلوم کہا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .