حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ؛ حلقہ نمبر دو سکردو کے بعض علاقوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے جی بی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جناب میثم کاظم کے ساتھ حجت الاسلام شیخ علی حسن شریفی کی رہائش گاہ پر ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر علمائے کرام نے جناب میثم کاظم کی گلگت بلتستان خاص طور پر حلقہ نمبر دو کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی خدمات انجام دینے کی امید ظاہر کی۔
جناب میثم کاظم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ گلگت بلتستان اور خاص طور پر حلقے کے عوامی مسائل کو ترجیحات کی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ