پیر 27 جنوری 2025 - 08:15
گلگت بلتستان کے پرامن حالات خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے، علامہ سید علی رضوی

حوزہ/ میڈیا کو جاری بیان میں علامہ سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ جی بی کے پرامن حالات دگرگوں کرنے کی ایک سازش شروع ہو چکی ہے، استور میں ہونے والا گستاخانہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر علامہ سید علی رضوی نے کہا ہے کہ چند عناصر گلگت بلتستان کے پرامن حالات خراب کرنے پر ہوئے ہیں۔

میڈیا کو جاری بیان میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ جی بی کے پرامن حالات دگرگوں کرنے کی ایک سازش شروع ہو چکی ہے، استور میں ہونے والا گستاخانہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب گلگت بلتستان کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ شرپسند اس طرح کے فسادیوں کو سامنے لا کر اپپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے فسادیوں کو فوری لگام دیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha