۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ احمد اقبال رضوی

حوزہ/ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے گلگت بلتستان کے علماء اور جوانوں پر ایف آئی آرز درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی حقوق کے حق میں آواز بلند کرنے پر ایف آئی آر کا اندراج خلاف قانون اور بلا جواز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے گلگت بلتستان کے علماء اور جوانوں پر ایف آئی آرز درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی حقوق کے حق میں آواز بلند کرنے پر ایف آئی آر کا اندراج خلاف قانون اور بلا جواز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کے حق میں آواز بلند کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، انجمنِ امامیہ کے رکن شیخ ذولفقار انصاری، عوامی تحریک بلتستان کے صدر وزیر حسنین اور دیگر طلباء و جوانوں پر ایف آئی آر کا اندراج خلاف قانون و بلا جواز ہے، اس بہیمانہ کاروائی سے دانستہ طور پر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بنیادی حقوق اور ذاتی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوششوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا گلگت بلتستان کی عوام کے لیے جرم بن گیا ہے، عوام اپنے بنیادی حقوق چھیننے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، علمائے کرام اور خطے کے پرامن جوانوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فی الفور خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ عوام کو آئینی حقوق سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ایف آئی آرز کے ذریعے دبانے کے مذموم ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، عقل و حکمت سے عاری فیصلے کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .