۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آیت اللہ خوئی کی 33 ویں برسی پر جامعہ الکوثر میں تعزیتی ریفرنس

حوزہ/ آیت اللہ العظمٰی سید ابو القاسم الخوئی قدس سرہ کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تعزیتی ریفرنس کا انعقاد جامعہ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں آیۃ اللہ العظمٰی سید ابو القاسم الخوئی رضوان اللہ تعالٰی علیہ کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جامعہ الکوثر میں آیت اللہ خوئی کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس+رپورٹ/تصاویر

تفصیلات کے مطابق، زعیم حوزہ علمیہ نجف الاشرف، استاد الفقہاء و المراجع آیت اللہ العظمٰی سید ابو القاسم الخوئی رضوان اللہ تعالٰی عليہ کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد المصطفٰی آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں کیا گیا، جس میں جامعۃ الکوثر کے طلاب و اساتذہ کے علاوہ جید علمائے کرام اور مہمانانِ گرامی نے شرکت کی۔

جامعہ الکوثر میں آیت اللہ خوئی کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس+رپورٹ/تصاویر

جامعہ الکوثر میں آیت اللہ خوئی کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس+رپورٹ/تصاویر

تلاوتِ کلامِ پاک کا شرف مہمان قاری جناب منہال قنبر نے حاصل کرتے ہوئے اپنی خوبصورت آواز اور بہترین انداز سے حاضرین کے دلوں کو نور کلماتِ الٰہی سے روشن کیا، جس کے بعد جامعۃ الکوثر کے استاد مولانا اشرف حسین آخوند زادہ نے آیت اللہ العظمٰی الخوئی رضوان اللہ تعالٰی علیہ کی زندگی اور آپ کی ہمہ جہت شخصیت کے حوالے سے مختصر خطاب کیا۔

جامعہ الکوثر میں آیت اللہ خوئی کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس+رپورٹ/تصاویر

آیت اللہ العظمٰی الخوئی کے شاگرد، امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور کراچی سے تشریف لائے ہوئے معروف عالم دین علامہ شيخ ناصر مہدوی نے خصوصی خطاب کیا۔

دونوں خطباء نے بہترین انداز میں آیت اللہ العظمٰی الخوئی رضوان اللہ تعالٰی علیہ کی خدمات اور ان کی منفرد علمی شخصیت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

جامعہ الکوثر میں آیت اللہ خوئی کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس+رپورٹ/تصاویر

تعزیتی ریفرنس کا اختتام قلب عالم امکان، حضرت امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی سلامتی اور آپ علیہ السّلام کے ظہور میں تعجیل کی دعا کے ساتھ ہوا۔

آخر میں آیت اللہ العظمٰی سید الخوئی کے درجات کی بلندی اور ان کی خدمات و صدقات جاریہ کا سلسلہ تا قیامِ قیامت باقی رہنے کی دعا کی گئی۔

جامعہ الکوثر میں آیت اللہ خوئی کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس+رپورٹ/تصاویر

جامعہ الکوثر میں آیت اللہ خوئی کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس+رپورٹ/تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .