۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حجت الاسلام و المسلمین محمدرضا صالح رئیس نمایندگی جامعه المصطفی خراسان

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کےشعبہ ثقافت و تربیت کے نائب صدر نے کہاجامعۃ المصطفی دنیا میں الحاد اور بے دینی کے خلاف ایک مضبوط محاذ کے طور پر کھڑا ہے اور ظلم و بی عدالتی کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کےشعبہ ثقافت و تربیت کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رضا صالح نے خراسان میں جامعۃ المصطفی کے نئے سربراہ کی معرفی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : حوزہ علمیہ ایک عظیم اور تاریخی ادارہ ہے جس نے صدیوں سے علمی، ثقافتی اور تبلیغی جدوجہد کی ہے، اور بعض اوقات یہ جدوجہد جانفشانی کے ساتھ انجام دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا : حوزہ علمیہ کی تاریخ ایک ہزار سال سے زیادہ پرانی ہے اور ہم آج اس کے وارث ہیں،یہ صرف ایک مدرسہ یا مکتب نہیں بلکہ اہل بیت(ع) سے منسلک ایک علمی تحریک ہے جو تاریخ میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا : جامعۃ المصطفی کی بنیاد امام خمینی(رح) کے افکار اور رہبر معظم انقلاب کے اصولی نظریات کی روشنی میں ڈالی گئی، اور اس نے ہمیشہ شیعہ علماء اور مراجع عظام کی نصیحتوں اور رہنمائی سے استفادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا :جامعۃ المصطفی کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات، تربیت اور معنویت کو فروغ دینا ہے، اور اسے اہل بیت(ع) کی تعلیمات کے ساتھ جوڑنا ہے، امام خمینی(رح) نے اسلام ناب محمدی کو دنیا میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا، اور جامعۃ المصطفی اسی مشن کو آگے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے جامعۃ المصطفی کی بین الاقوامی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا :جامعۃ المصطفی نے دنیا بھر میں حوازات علمیہ اور یونیورسٹیوں کا ایک وسیع نیٹ ورک قائم کیا ہے اور اس کے تحت ہزاروں علمی ادارے اور دارالقرآن قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا : المصطفی نے 30 زبانوں میں 4,000 سے زائد کتابوں کا ترجمہ کیا ہے، جس کے ذریعے اہل بیت(ع) کی تہذیبی میراث کو دنیا تک پہنچایا جا رہا ہے۔

حجۃ الاسلام صالح نے کہا : جامعۃ المصطفی ایک نئی اسلامی تہذیب کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس کا مشن دنیا کو اسلام اور اہل بیت(ع) کی عظیم تہذیب سے متعارف کرانا ہے۔

حجت الاسلام صالح نے کہا : وحدت اور اتحاد، جامعۃ المصطفی کے اہم اصولوں میں شامل ہیں، اور اس وقت جامعۃ المصطفی میں 160 سے زیادہ علمی اور دینی شعبے فعال ہیں، جبکہ مستقبل میں اس تعداد کو 400 تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا : ہمیں المصطفی کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں علم، معنویت، اخلاق اور دین داری کے اصولوں کو اپنانے کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .