جمعرات 23 جنوری 2025 - 06:00
بسیجی طلاب و علماء کی اصل ترجیح جہاد تبیین اور جہاد ثقافتی کی انجام دہی ہے

حوزہ/ حجت‌ الاسلام والمسلمین محمودی شاہرودی نے کہا: بسیجی طلاب کا کردار خاص اور کئی پہلوؤں پر مشتمل ہے۔ وہ نہ صرف سافٹ وار میں بلکہ خدمت رسانی اور دفاعی میدان میں بھی ہمیشہ حاضر رہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت‌الاسلام والمسلمین محمودی شاہرودی نے مدرسہ علمیہ معصومیہ قم کے ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کے دوران بسیج طلاب و علماء کی ذمہ داریوں کو بیان کیا۔

انہوں نے کہا: بسیج ایک عالمی نیٹ ورک ہے جس کی بنیاد ثقافت اسلامی پر ہے۔ بعض اوقات یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بسیج صرف عسکری سرگرمیوں تک محدود ہے حالانکہ عسکری پہلو بسیجی سرگرمیوں کا سب سے چھوٹا حصہ ہے۔

حجت‌الاسلام شاہرودی نے کہا: بسیج دنیا کا سب سے بڑا ثقافتی نیٹ ورک ہے اور اس کا سب سے اہم کام ثقافتی سرگرمیوں اور جهاد تبیین کی انجام دہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: بسیجی طلاب کئی جہتی کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ نہ صرف نرم جنگ میں بلکہ ان مواقع پر بھی حاضر ہوتے ہیں جہاں خدمت رسانی یا دفاعی میدان میں موجودگی ضروری ہو لیکن ان کی اصل ترجیح جهاد تبیین اور جهاد ثقافتی ہے۔

بسیجی طلاب و علماء کی اصل ترجیح جہاد تبیین اور جہاد ثقافتی کی انجام دہی ہے

حجت‌الاسلام والمسلمین محمودی شاہرودی نے کہا: امام خمینی (رح) نے فرمایا کہ "ہماری بنیادی ذمہ داری اسلام اور انقلاب اسلامی کا دفاع ہے"۔ اس بنیاد پر، طلاب کو اپنے معرفتی اور دینی مبانی کو مضبوط کرنا چاہیے تاکہ وہ اسلام کا مؤثر دفاع کر سکیں۔

انہوں نے کہا: بسیجی طلاب کی ایک اہم ذمہ داری یہ بھی ہے کہ انحرافی نظریات کو حوزہ علمیہ اور بسیج میں داخل ہونے سے روکیں۔ اس مقصد کے لیے، اپنے دینی اور اعتقادی مبانی کو مضبوط کریں تاکہ وہ دینی معاشرے کی حفاظت کر سکیں اور انحرافی نظریات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha