حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ سمنان میں قائم آل محمّد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کور کمانڈر کے سردار منصور شوقانی نے صوبے کے بسیجی طلباء کے اجتماع سے خطاب میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ بسیجی (رضاکاروں) کا نقطۂ نظر خطرات کو مواقع میں بدلنا ہے، کہا کہ ایمان اور معنویت بسیجی کی دو اہم خصوصیات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے خود اعتمادی اور نئی اسلامی تہذیب کے لیے عزم اور مہارت کی نظر سے صلاحیتوں کی نشاندہی ضروری ہے۔
قائم آل محمد (ص) کور کمانڈر سمنان نے کہا کہ آج رضاکاروں کی سرگرمیوں کے متعدد میدان ثقافتی، معنوں اور علمی روابط کے ساتھ قائم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بسیج کے مختلف طبقوں کی مختلف محاذوں جیسے ثقافتی محاذ، خدمات کی فراہمی، روزگار کی فراہمی کے میدان میں موجودگی، جہادی جذبے اور ملک کی ترقی کی راہ میں رضاکاروں کی مؤثر تحریک کی علامت ہے۔
سردار شوقانی نے مزید کہا کہ آج دشمنوں نے جنگ نرم کو یونیورسٹیوں اور نوجوانوں پر مرکوز کر دی ہے اور اس سلسلے میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ کوششیں، دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں گی۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رح) اور مذہبی شخصیات نے حوزہ اور یونیورسٹی کے درمیان ربط کو انقلابِ اسلامی کے بلند اہداف کو آگے بڑھانے کی کلید قرار دیا ہے۔
سردار شوقانی نے کہا کہ آج یونیورسٹی اور دینی طلباء، تہذیب کے معمار ہیں اور اس مؤثر صلاحیت کو انقلابِ اسلامی کی ثقافت کو فروغ دینے اور بسیج کی سوچ کو پھیلانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔