حوزہ نیوز ایجنسی یزد سے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، شہر یزد کے امام جمعہ آیت اللہ سید محمد کاظم مدرسی نے یزد میں صوبہ بھر سے بسیجی مراکز کے کمانڈروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں خطاب کے دوران کہا: امام خمینی (رح) کی خوبصورت یادگار میں سے ایک بسیج کا قیام ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ہر ملک میں اس کی طاقت کے عناصر میں سے ایک، اس کی جغرافیائی پوزیشن ہوا کرتی ہے۔ الحمد للہ ایران بھی مضبوط جغرافیائی پوزیشن رکھتا ہے اگر ایران اس علاقے میں واقع نہ ہوتا تو یہ اثر و رسوخ پیدا نہ کر سکتا۔
شہر یزد کے امام جمعہ نے کہا: جب یہ سوال اٹھتا ہے کہ "طوفان الاقصیٰ" کیوں رونما ہوا اور 7 اکتوبر کا نتیجہ کیا تھا، تو ہمیں تاریخ کا حوالہ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا: یہ تمام مزاحمتیں اور کامیابیاں اس بسیجی فکر کی مرہون منت ہیں جو امام خمینی (رح) نے پیدا کی اور اسے دیگر خطوں میں منتقل کیا۔
آیت اللہ مدرسی نے کہا: دنیا میں 57 اسلامی ممالک ہیں لیکن واحد ملک جہاں مذہب جعفریہ حکم فرما ہے، وہ جمہوریہ اسلامی ایران ہے، کیونکہ لوگ دین کی خوبصورتی کو بخوبی پہچانتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: بسیج کی ایک اہم ذمہ داری یہ ہے کہ وہ ثقافتی میدان میں داخل ہو کر اپنی اقدار اور خوبصورتیوں کو دوسروں تک منتقل کرے۔