۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
استاد محسن قرائتی

حوزہ / قرآن کریم کے عظیم مفسر نے کہا: رہبر معظم انقلاب کی خواہش "جہادِ تبیین" کو قرآن کے مفاہیم اور تفاسیر کی بنیاد پر لوگوں کے سامنے پیش کریں تاکہ اس کی تأثیر میں اضافہ ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران کے مطابق، مفسر قرآن استاد محسن قرائتی نے ایران کے اساتذہ، طلباء اور علماء کی بسیج تنظیم کے سربراہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات میں کہا: قرآن اور اس کی تفسیر کو اپنے امور کا محور اور مرکز بنائیں۔ جہاں تک ممکن ہو اپنے کاموں کو مفاہیم قرآن اور تفاسیر کی بنیاد پر لوگوں کے سامنے پیش کریں تاکہ اس کی تأثیر میں اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا: دین، سیاست سے الگ نہیں ہے۔ قرآن مجید میں تقریباً 500 آیات سیاست کے متعلق ہیں۔ معارفِ دینی کے ساتھ ساتھ ان پر بھی توجہ دی جانی چاہیے اور اگر جہادِ تبیین کی وضاحت قرآن کریم کی آیات سے کی جائے تو لوگوں میں اس کا اثر اور پائیداری بھی بڑھ جائے گی۔

حجت الاسلام والمسلمین قرائتی نے کہا: اپنے کام میں یقین اور ثابت قدمی کو باقی رکھیں اور اگر آپ لوگ خود سب سے پہلے اپنے کام اور اپنی حوصلہ افزائی کا باعث بنیں گے تو اس وقت آپ دوسروں کو بھی تشویق کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ملک میں بااستعداد اور باہنر افراد کی شناخت کی ضرورت ہے۔ آپ کا زیادہ تر وقت اور کام نوجوان نسل کی تربیت اور رہنمائی اور خداداد صلاحیتوں کے حامل نامعلوم افراد کو تلاش کرنے میں صرف ہونا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .