جمعرات 8 جنوری 2026 - 15:08
قرآن کریم، اہل بیت علیہم السلام سے بھی زیادہ مظلوم ہے: استاد قرائتی

حوزہ/ حجۃ الاسلام محسن قرائتی نے معاشرے میں قرآن کے سلسلے میں بے توجہی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اسلام کی تمام بنیادوں کا محور ہے اور اس کی مظلومیت اہل بیت علیہم السلام سے بھی زیادہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام محسن قرائتی نے معاشرے میں قرآن کے سلسلے میں بے توجہی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اسلام کی تمام بنیادوں کا محور ہے اور اس کی مظلومیت اہل بیت علیہم السلام سے بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے بعض سیاستدانوں سے ملاقات میں کہا کہ قرآن کی تفسیر اس طرح ہونی چاہیے کہ قاری محسوس کرے کہ خدا براہ راست اس سے خطاب کر رہا ہے۔ تفسیر ایسی ہو کہ عوام بھی سمجھ سکیں اور خواص بھی پسند کریں۔

حجۃالاسلام قرائتی نے کہا: "ہم نے قرآن کو وہ اہمیت نہیں دی جو اس کا حق تھا، یہاں تک کہ ائمہ اطهار علیہم السلام کی طرف بھی ضروری توجہ نہیں دی۔ قرآن کی مظلومیت اہل بیت علیہم السلام سے بھی زیادہ ہے، جیسا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ قرآن مظلوم واقع ہوا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص کو قرآن کا مفسر بننا چاہیے۔ ماہ رجب، شعبان اور رمضان قرآن سے قربت اور اس کی تفسیر کے لیے بہترین مواقع ہیں۔

حزب مؤتلفہ اسلامی کے سربراہ اسداللہ بادامچیان نے کہا کہ ان کی جماعت کی سرگرمیاں احادیث اہل بیت علیہم السلام اور قرآن کی تعلیمات پر مبنی ہیں۔

حجۃالاسلام قرائتی نے ملاقات کے اختتام پر زور دے کر کہا: "قرآن سے غافل نہ ہوں، اس کی تفاسیر نوجوانوں کے لیے قابل فہم اور دلنشیں انداز میں پیش کریں۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha