بدھ 19 فروری 2025 - 10:19
بغیر مطالعہ کے تقریر کرنا لوگوں کی عمر اور وقت کے ساتھ خیانت ہے / قرآن کا پیغام واضح بیان کریں

حوزہ/مفسر قرآن کریم نے کہا: مجالس میں قرآنی مواد بیان ہونا چاہیے اور لوگوں کو قرآنی تعلیمات کا پابند بنانا چاہتے، غیر متعلقہ اشعار اور کہانیوں کے بجائے، مجالس اور تبلیغی ایام میں قرآن کی تعلیمات سے لوگوں کو روشناس کروائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرآن کریم کے مفسر حجت الاسلام والمسلمین محسن قرائتی نے گزشتہ روز رمضان 1446 (ہجری قمری) کے سلسلہ خطاب کے پہلے اجلاس میں "قرآنی تبلیغ" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے قرآن کی تحقیر کی مثالیں پیش کیں اور کہا: بہت سی مساجد میں شب قدر میں بھی (جو کہ قرآن کریم کے نزول کی شب ہے) قرآن کی تفسیر صحیح طریقے سے بیان نہیں کی جاتی اور زیادہ تر شعر، کہانی اور تاریخ پر توجہ دی جاتی ہے۔ قرآن کا پیغام واضح اور عام لوگوں کے لیے قابل فہم ہونا چاہیے، جبکہ موجودہ تفسیریں زیادہ تر معاشرے کے خاص افراد کے لیے ہیں۔

انہوں نے قرآن کی تفسیر کے طریقوں پر تنقید کی اور زور دیا: قیامت میں لوگوں کو قرآن کے مطابق جانچا جائے گا، نہ کہ درسی اور فقہی کتابوں کے مطابق۔ قرآن کی تفسیر ایسی ہونی چاہیے کہ تمام لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے زندگی کے تمام پہلوؤں میں قرآن سے استفادہ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: قرآن صرف ایک مقدس کتاب نہیں ہے، بلکہ اسے زندگی کے رہنما کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے قرآن کی تبلیغ اور مجالسِ عزا میں قرآن کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: مجالس میں قرآنی مواد بیان ہونا چاہیے اور لوگوں کو قرآنی تعلیمات کا پابند بنانا چاہتے، غیر متعلقہ اشعار اور کہانیوں کے بجائے، مجالس اور تبلیغی ایام میں قرآن کی تعلیمات سے لوگوں کو روشناس کروائیں۔

حجت الاسلام والمسلمین قرائتی نے قرآن کی تفسیر میں موجود کچھ مسائل کی طرف اشارہ کیا اور کہا: موجودہ تفسیریں زیادہ تر خاص افراد کے لیے ہیں اور عام لوگ ان سے کم فائدہ اٹھاتے ہیں۔ قرآن کا پیغام واضح اور عام لوگوں کے لیے قابل فہم ہونا چاہیے۔

قرآن کے مدرس اور مفسر نے کچھ سیاسی اور سماجی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن کی تفسیر میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہیے اور تفسیریں دینی اور اخلاقی اقدار پر مبنی ہونی چاہئیں۔

انہوں نے معاشرے میں علماء کے کردار پر زور دیا اور کہا: انہیں قرآن کو سنجیدگی سے پڑھنا چاہیے اور لوگوں کو بھی اس کی تعلیم دینی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha