حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے قزوین میں اقامہ نماز کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہا:
اسلامی جمہوریہ ایران میں جن شخصیات نے نماز کے موضوع پر تحقیقات اور علمی سرگرمیاں انجام دی ہیں ان میں ملک بھر میں اقامہ نماز کمیٹی کے سربراہ حجت السلام والمسلمین محسن قرائتی کی خدمات بے نظیر ہیں۔
حجت الاسلام عرفانی نے مزید کہا: علماء اور دینی طلاب اس جلیل القدر عالم دین کی کتب اور نماز کے موضوع پر تقاریر سے استفادہ کرکے معاشرے میں نماز کی ترویج کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: انسان کی زندگی میں نماز کے مثبت آثار کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ نماز کی ترویج درحقیقت تمام اچھائیوں کی تبلیغ ہے۔