۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ همایش و نمایشگاه آثار بزرگداشت علامه طباطبایی در نجف‌آباد

حوزہ / حجت الاسلام محمد ذوقی نے کہا: علمی امور میں علامہ طباطبائی کا طرز زندگی استادی محور پر مرکوز ہے یعنی انہوں نے استاد کے زیر سایہ تعلیم حاصل کی اور اس سلسلے میں علامہ خود فرماتے ہیں کہ "میں نے اپنے آپ کو اساتذہ سے مرتبط کر لیا تاکہ کبھی بھی فکری بگاڑ پیدا نہ ہو پائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معارف اسلامی یونیورسٹی میں علمی کمیٹی کے رکن حجت الاسلام محمد ذوقی نے مدرسہ علمیہ جامعۃ الامام المنتظر(عج) نجف آباد میں علامہ طباطبائی(رح) کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایک عقلمند انسان کو فکر و نظر کے میدان میں اپنی اصلاح کرنی چاہیے وگرنہ وہ اعتقاد میں بگاڑ کا شکار ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں اس میدان میں سستی اور کوتاہی نہیں کرنی چاہیے بلکہ توحید، نبوت، امامت اور قیامت کے میدانوں میں ہمیں اہل علم و مطالعہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنے افکار کو درست سمت ہدایت کرنا چاہیے۔

معارف اسلامی یونیورسٹی میں علمی کمیٹی کے رکن نے کہا: علمی امور میں علامہ طباطبائی کا طرز زندگی استادی محور پر مرکوز ہے یعنی انہوں نے استاد کے زیر سایہ تعلیم حاصل کی اور اس سلسلے میں علامہ خود فرماتے ہیں کہ "میں نے اپنے آپ کو اساتذہ سے مرتبط کر لیا تاکہ کبھی بھی فکری بگاڑ پیدا نہ ہو پائے۔

فلسفہ کے اس استاد نے کہا: ہم علامہ طباطبائی کے کاموں اور فعالیت کا مشاہدہ کریں تو ہمیں ان کے شاگردوں میں شہید بہشتی، شہید مطہری، علامہ حسن زادہ آملی جیسے عظیم علماء اور سعادت پرور انسان نظر آتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .