۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
موسوی اصفهانی

حوزہ/ صوبہ ہمدان میں حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: حوزہ علمیہ کو آیت اللہ صافی گلپائیگانی جیسی شخصیات کی تربیت پر فخر ہے۔ آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی اخلاقی خصوصیات کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے علمی مقام کو بھی بیان کیا جانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ سید مصطفی موسوی اصفہانی نے گذشتہ رات حضرت آیت اللہ صافی گلپائیگانی (رح) کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دورانِ غیبتِ امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف میں مراجع تقلید کا احترام کرنا اہل بیت علیہم السلام کی ہدایات کی روشنی میں ہے۔

انہوں فقہاء کو "اسلام کے حقیقی ماہرین" سے تعبیر کرتے ہوئے کہا: فقیہ وہ ہوتا ہے جو اسلام شناسی، معارف، عقائد، اخلاقیات اور احکامِ اسلامی میں مہارت رکھتا ہو۔

صوبہ ہمدان میں حوزہ علمیہ کے سرپرست نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہر عالم کی پیروی نہیں کرنی چاہیے، کہا: جو عالم صرف دنیا طلب ہے اس سے دوری اختیار کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا:علمی مجالس و محافل میں آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی اخلاقی خصوصیات کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے علمی مقام کو بھی بیان کیا جانا چاہیے۔

آیت اللہ موسوی اصفہانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ طلابِ دینی حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہی ہیں؛ کہا: اس مقدس لباس (روحانیت)میں ملبوس کسی ایک فرد کی خطا کو تمام دوسروں کے ساتھ منسوب نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: انقلابِ اسلامی کی پوری تاریخ میں شہید مطہری، شہید بہشتی اور شہیدِ محراب جیسے افراد میدان میں پیش پیش رہتے تھے اور لوگوں کو اس میں شرکت اور اسلامی و دینی اقدار کی حفاظت کی ترغیب دیتے تھے۔

جامعہ مدرسین کے اس رکن نے کہا: یہ روحانیت اور حوزہ علمیہ کا اعزاز ہے کہ وہ انقلابی اور علمی مسائل میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ روحانیت نے ان تمام سالوں میں لوگوں کے ساتھ مل کر اپنے پورے وجود سے دینی اقدار کی حفاظت کی ہے اور اس راستے میں اپنی جان تک کو اسلام اور انقلاب پر قربان کر دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .