۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
برادر ماجد حسین

حوزہ/ انقلاب اسلامی ایران کی  سالگرہ کی مناسبت سے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری برادر ماجد حسین نے کہا: انقلاب اسلامی ایران طاغوت شکن انقلاب تھا، جس نے وقت کے شہنشاہ اور شہنشاہیت کی قمر توڑ کے رکھ دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی 43ویں سالگرہ کی مناسبت سے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری برادر ماجد حسین نے کہا: انقلاب اسلامی ایران طاغوت شکن انقلاب تھا، جس نے وقت کے شہنشاہ اور شہنشاہیت کی قمر توڑ کے رکھ دی۔

انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی کے ثمرات ایران سمیت پوری دنیا میں جا بجا ظاہر ہوئے، خاص طور پر اسلامی ممالک میں ایک مثال قائم ہو گیا کہ آج کے دور میں جہاں دنیا میں سیکولرزم، کمیونزم، مغربی جمہوریت اور کیپٹلزم انسان کی بھلائی کے لیے کوئی خاص انتظام نہیں کر سکے وہاں اسلامی نظام کو کس طرح سے متعارف کروا کے قوانین کو انسانی بھلائی کے لیئے رائج کیا جائے۔

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری برادر ماجد حسین نے کہا: انقلابی اسلامی نے یہ ثابت کیا کہ اسلامی نظام صرف عبادات کے قوانین کا مجموعہ نہیں بلکہ اسلامی نظام اپنے اندر تمام تر نظاموں، حکومتی معاملات سے لے کر سیاسی، اقتصادی، سماجی تمام نظاموں کے مکمل اور حقیقی قوانین رکھتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .