۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
برادر ثقلین علی جعفری

حوزہ/ اس وقت انقلاب اسلامی کی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حافظ اللہ کر رہے ہیں۔نوجوانانِ امت کو انقلاب اسلامی کے اس عظیم قائد کی تعلیمات کا مطالعہ اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر ثقلین علی جعفری کا کہنا ہے کہ انقلاب اسلامی نے تمام دنیا کے مسلم ممالک کو عظیم عزت سے نوازا ہے اس انقلاب کی بدولت مسلم امہ میں کامیابی کی لہر جاری ہے یہ انقلاب اس صدی کے جلیل القدر فرزند رہبر کبیر امام خمینی نوراللہ مرقدہٗ کی عظیم جدوجہد کا ثمر ہے۔

انقلاب اسلامی نے دنیا بھر میں بسنے والے تمام مسلمین میں اتحاد بین المسلمین کو رائج کر کے تمام فرعونِ جہاں کے منہ پر زوردار طمانچہ لگایا ہے۔انقلابِ اسلامی کی اس باضمیر تحریک نے مسلم ممالک کے حکمرانوں کو حقیقی سیاست جیسے اہم پہلو سے روشناس کیا ہے۔اس انقلاب کی بدولت اس جہاں کے مسلمین میں غیرت شجاعت اور امامت جیسی عظیم صفات نے جنم لیا ہے۔

اس وقت انقلاب اسلامی کی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حافظ اللہ کر رہے ہیں۔نوجوانانِ امت کو انقلاب اسلامی کے اس عظیم قائد کی تعلیمات کا مطالعہ اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انقلاب اسلامی کی اس 43ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حفظ اللہ اور تمام مسلم امہ کی خدمت میں مبارکباد عرض کرتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .