۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
قمر عباس غدیری

حوزہ/ انقلاب اسلامی ایران کی  سالگرہ کی مناسبت سے  اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی توسیع تنظیم سیکریٹری برادر قمر عباس غدیری نے کہا: جب امام خمینیؒ نے انقلاب اسلامی برپا کیا تو دنیا کے تمام مظلوموں کی نظریں اس انقلاب پر مرکوز ہوئیں، جس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ اس انقلاب کے بانی کا پہلا نعرہ لا شرقیہ لاغربیہ تھا، یعنی اسلام میں کسی طرح کی بھی سرحد کی قید نہیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی 43ویں سالگرہ کی مناسبت سے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی توسیع تنظیم سیکریٹری برادر قمر عباس غدیری نے کہا: جب امام خمینیؒ نے ایران میں انقلاب اسلامی برپا کیا تو دنیا کے تمام مظلوموں کی نظریں اس انقلاب پر مرکوز ہوئیں جس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ اس انقلاب کے بانی کا پہلا نعرہ "لا شرقیہ لاغربیہ" تھا یعنی اسلام میں کسی طرح کی بھی سرحد کی قید نہیں ہیں، اسلام شرق و غرب میں یعنی پوری دنیا میں اپنا جھنڈا لہرانے کا تصور رکھتا ہے۔

قمر عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام عدل الٰہی پورے دنیا کے مظلوموں اور ستم رسیدہ لوگوں کو حق دلانے کا وعدہ پورا کرنے کی یقین دہانی کرتا ہے، اگرچہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہا: موجودہ ایرانی نظام اور امام خمینیؒ کے دور کے ایرانی نظام میں میں کوئی فرق نہیں۔ امامؒ نے اس شخص کو اپنا نائب چنا جو زندہ و شب بیدار ہے۔ امامؒ کی طرح دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کیلئے اور خصوصاً مظلوم مسلمانوں کیلئے درد رکھتا ہے اور ظالم، ستمگر ان سے اتنی ہی نفرت رکھتے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کی عظیم قیادت اور امام زمانہ عج ارواحنہ لہ الفداء کی سرپرستی میں یہ انقلاب دنیا کے عظیم مراحل کو طے کرکے امام کے آفاقی انقلاب کے ساتھ متصل ہوگا۔ اسلامی انقلاب ایران اس وقت دنیا کے سارے ستمگروں اور ظالموں کے لئے آہنی دیوار ہے اس کا سبب یہ ہے کہ اس انقلاب کی حفاظت کرنے والے متقی اور پرہیزگار انسان ہیں ۔ خدا پر بھروسہ اور مستقل مزاجی، جذبہ شہادت اور امام حسین علیہ السلام کی تحریک کا آئیڈیل ہونا یہ انقلاب کے بقا کے سبب اور ستون ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .