۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا جلال حیدر نقوی

حوزہ/ آل انڈیا شیعہ کونسل کے قومی ترجمان: رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی قیادت و سربراہی میں آج پوری دنیا ایران کی سیاسی و سفارتی طاقت اور بصیرت کا لوہا مان چکی ہے جس کی سب سے بڑی دلیل ایران کا اقتصادی پابندیوں کے با وجود ترقی کے ہر میدان میں نمایاں اور ممتاز کردار ہے۔ جس نے امریکہ سمیت دنیا کی پانچ بڑی طاقتوں کو مذاکرات کی میز پر آنے کے لئے مجبور کر دیا ۔         

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ معروف شیعہ مذہبی رہنما اور آل انڈیا شیعہ کونسل کے قومی ترجمان مولانا سید جلال حیدر نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ۴۳ ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران دنیا کے طاقتور ملکوں کی صف میں نمایاں مقام پر کھڑا ہے اور رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران کو ایک طاقتور ملک بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے یہی وجہ ہے کہ کئی باطل پرست ممالک اپنی پوری طاقت و قوت کے باوجود بھی ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکیاں تو دیتے رہے ہیں مگر اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکے۔

مولانا نے اسلامی انقلاب کی فتح اور اس کی خوشحالی کو ملت ایران کی عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب کی کامیابی میں ایرانی عوام کے جرأت مندانہ انداز اور وفاداری کے اہم رول کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ایرانی عوام نے بے پناہ قربانیاں دیکر انقلاب ایران کی جڑیں مضبوط کی ہیں۔

مولانا سید جلال نقوی نےکہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی قیادت و سربراہی میں آج پوری دنیا ایران کی سیاسی و سفارتی طاقت اور بصیرت کا لوہا مان چکی ہے جس کی سب سے بڑی دلیل ایران کا اقتصادی پابندیوں کے با وجود ترقی کے ہر میدان میں نمایاں اور ممتاز کردار ہے۔ جس نے امریکہ سمیت دنیا کی پانچ بڑی طاقتوں کو مذاکرات کی میز پر آنے کے لئے مجبور کر دیا ۔

شیعہ رہنما نے کہا کہ بانی انقلاب حضرت امام خمینی کی با بصیرت رہبری نے ایرانی عوام میں جس جوش و ولولہ اور ایثار و قربانی کو بیدار کیا تھا اس کو اج بھی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے زندہ رکھا ہے۔

مولانا جلال نقوی نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور صدر جمہوریہ آغا ابراہیم رئیسی کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں رہبر معظم کے نمائندے حجت الاسلام آغا مھدی مھدوی پور اور سفیر ایران آغا علی چگینی کو بھی مبارکباد پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .