منگل 11 فروری 2020 - 02:34
جشن آزادی کی شب ایران بھر میں " اللہ اکبر"  کے فلک شگاف نعرے

حوزہ/ایران میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور بڑی بڑی عمارتوں اور شاہراہوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ جبکہ آزادی کی شب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں آج رات  9 بجےایرانی عوام نے گھروں، سڑکوں اور گلی کوچوں میں اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے اور انقلاب اسلامی کے راستے کو جاری و ساری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ جبکہ کل ایرانی عوام جشن آزادی کی ریلیوں میں بھر پورشرکت کر کے ایک بار پھر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد اور امریکہ،اسرائیل اور عالمی سامراج سے نفرت و بیزاری کا اظہارکریں گے۔

ہر سال انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر اکیس اور بائیس بہمن کی درمیانی رات کو تہران کے وقت کے مطابق نو بجے ایرانی عوام اپنے گھروں کی چھتوں ، سڑکوں اور گلی کوچوں میں اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہیں۔

ایرانی عوام اللہ اکبر کے نعروں کے ذریعے اپنے اتحاد اور اسلامی نظام کے ساتھ اپنی وفاداری کا اظہار کرتے اور ایران کے دشمنوں اور سامراج کے منہ پر زوردار طمانچہ لگاتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha