حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عراق کے نئے وزیراعظم کو عراق کی حاکمیت کے تحفظ، امن و امان کی بحالی اور دیگر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا : وزیراعظم کو قبل از وقت انتخابات کے انعقاد اور اپنی کابینہ کی فوری تشکیل جیسے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔
حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے کہا: ملت عراق جدید حکومت کی تشکیل کی کی منتظر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ نئے وزیراعظم عراق کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ وزیراعظم کی حمایت کریں۔
شہر نجف اشرف کے امام جمعہ نے حضرت ام البنین(سلام اللہ علیھا) کے یوم وفات کے مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس پاک دامن خاتون نے مقام ولایت کے دفاع میں بہت قربانیاں دیں۔
حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دنیا کا خیال تھا کہ یہ انقلاب اپنی کامیابی کے ابتدائی سالوں میں ہی ختم ہو جائے گا لیکن چالیس سال گزرنے کے باوجود بھی یہ انقلاب سورج کی طرح تابناک ہے۔
شہر نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا: یہ انقلاب داخلی نہیں بلکہ بین الاقوامی ہے ،قومی نہیں اسلامی ہے اور کسی طاقت سے وابستہ نہیں بلکہ مستقل ہے۔ یہ انقلاب اہلبیت (علیھم السّلام) کے راستے کا مظہر ہے۔