حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قپانچی نے کہا: ممکن نہیں ہے کہ ہم آج یا کل اسرائیل کو تسلیم کریں کیونکہ فلسطین ایک اعتقادی مسئلہ ہے اور یہ حکمرانوں کا مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا: ملت عراق اور مرجعیت کی خواہش ہے کہ عراق میں وزیراعظم کی نامزدگی جلد ہو جائے اور وزارت عظمیٰ کے لئے ایسے شخص کا انتخاب ہونا چاہئے جس پر ملت عراق اور اس ملک کی مرجعیت راضی ہو۔
شہر نجف اشرف کے امام نے عراق میں تین جدید امریکی فوجی اڈوں کے قیام کی خبروں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: ملت عراق نہ پہلے سے موجود اور نہ ہی جدید امریکی فوجی اڈوں پر راضی ہے اور عراقی پارلیمنٹ اور ملت عراق امریکیوں کے عراق سے انخلاء کے حق میں ووٹ دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا: مسئلہ فلسطین ایک اعتقادی مسئلہ ہے۔ یہ حکمرانوں کا مسئلہ نہیں ہے کہ وہ اس کے متعلق فیصلہ کریں۔