۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
 آیت الله بشیر نجفی

حوزہ/حضرت آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے مختلف ممالک کے وفود سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمان غیر اسلامی ممالک میں زندگی بسر کررہے ہیں وہ دین کی پابندی کی حدود میں رسول اسلام(ص)کا کردار اوراخلاقِ اسلامی پیش کریں۔

حضرت آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے مختلف ممالک کے وفود سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمان غیر اسلامی ممالک میں زندگی بسر کررہے ہیں وہ دین کی پابندی کی حدود میں رسول اسلام(ص)کا کردار اوراخلاقِ اسلامی پیش کریں،تاکہ  دنیا و آخرت دونوں کامیاب ہوسکے۔

انھوں نے کہا کہ ہم مربی اعظم حضرت رسول اللہ (ص) کی حیات طیبہ سے درس وعبرت حاصل کریں رسول اسلام (ص)کے اخلاق، کردار اور زبانی تبلیغ تقریبا ترسٹھ سال تک جاری رہی،چالیس سال تک اخلاق وکردار کی وجہ سے پورے جزیرہ عرب میں خود کو انکی زبان سےصادق وامین کہلوایا اسکے بعد زبانی تبلیغ شروع کی کہ جوتقریبا تئیس سال تک جاری رہی گویا کہ رسول اللہ(ص) نےاپنےکرداراوراخلاق سے تقریباترسٹھ سال تبلیغ کی اورزبانی تبلیغ تقریبا تئیس سال اسکا نتیجہ یہ ہوا کہ دنیا میں کوئی ایسا بڑا شہر نہیں ہے کہ جہاں لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ(ص) کہنے والا نہ ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .