۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حضور آیت الله العظمی نجفی در دسته عزاداری شهادت حضرت زهرا (س)

حوزہ/حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی خدمت میں حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کی شہادت کا پرسہ و تعزیت پیش کرنےکی غرض سےمرکزی دفتر نجف اشرف سے برآمد ہوکر حرم حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیہما السلام میں اختتام پذیر ہوئے جلوسِ عزاء فاطمیہ میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی  کی زیرِ قیادت علمائے کرام، اساتذہ وطلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف و کثیر تعداد میں عراقی قبیلوں کے سربراہان و مؤمنین نے  حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی خدمت میں حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کی شہادت کا پرسہ و تعزیت پیش کرنےکی غرض سےمرکزی دفتر نجف اشرف سے برآمد ہوکر حرم حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیہما السلام میں اختتام پذیر ہوئے جلوسِ عزاء فاطمیہ میں شرکت کی۔
غم و اندوہ میں ڈوبی صدائے لبیک یا زہرا ؑ، عظم اللہ لک الاجر یا امیر المؤمنینؑ، عظم اللہ لک الاجر یا صاحب الزمان عج کے ساتھ گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی مرکزی دفتر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے،انکی قیادت میں سوگواروں کا قافلہ پیدل چلتے ہوئے حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام تک پہنچا جہاں مجلس غم کا اہتمام کیا گیا۔

آیت اللہ بشیر نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے صحافیوں سے اپنے بیان میں فرمایا کہ آیت اللہ بشیر نجفی کا مؤمنین کے ساتھ شرکت کرنے کا مقصدحضرت امیر المؤمنین علیہ السلام و حضرت امام زمانہ عج کی خدمت میں تعزیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس مشارکت سےصاف اور واضح پیغام دیناہے کہ اس عظیم مصیبت کہ جس میں جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام کی شہادت ہوئی ان ایام کی یاد کو باقی رکھنا شعائر الٰہیہ کو باقی رکھنا ہے ساتھ ساتھ ایام فاطمیہ میں جلوسوں اور مجلس و ماتم کا اہتمام مذہب اہلبیت علیہم السلام  کے صحیح عقائد کی تائیدہے اور اسکو باقی رکھنا، ہر سال اس سے بہتر انداز میں منعقد کرنا، اسکی معنویت و آفاقیت و حقیقت کو پوری دنیا پر آشکار رکھنا شعائر دینیہ کا اہم رکن ہے۔

جلوس کے اختتام پر آیت اللہ بشیر نجفی زیارت حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام سے بھی مشرف ہوئے اور امت مسلمہ کی ہدایت اور مومنین کرام جادہ حق سے متمسک رہیں اور وہ اس پُر فتن دور میں دشمنوں کے شر  سے محفوظ رہیں اسکے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .