حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی ولادت کے پُر مسرت موقع پر مسجد کوفہ المعظم میں بچیوں کے مرحلہ تکلیف میں پہنچنے کی مناسبت پر انکی تعظیم و تکریم میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام تمام مونین کے لئے نمونہ عمل ہیں اور وہ ہم سب پر حجت الہی ہیں، جو دنیا و آخرت کی سعادت و خوشبختیاں چاہتا ہے اسے ان کی سیرت پر عمل کرنا چاہئے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج کی ہر بیٹی ہر زوجہ اور ہر ماں کو انکی اتباع کرنا چاہئے اس لئے کہ وہ ان سب کے لئے مثال ہیں ساتھ ساتھ وہ ایسی مومنہ مثالی خاتون تھی کہ جنہوں نے نہ کہ صرف اپنے زمانے کے امام کا دفاع کیا بلکہ ظلم و بربریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہیں۔