۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

حوزہ/ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام نے پرچمِ اسلام کی سربلندی اور مسلمان صراط مستقیم سے واقف رہیں اسلئے عظیم قربانیاں دی ہیں اور بی بی ؑ نے جتنے آلام و مصائب اور زیادتیاں سنت محمدیہ سےخارج  افراد کی جانب سے سہی ہیں وہ بی بیؑ  کی جانب سے دین اور دین کے ارکان کی حفاظت اوران کے دفاع کا نتیجہ تھا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت  آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر  نجف اشرف میں عراق کے مختلف صوبوں خاص کر بغداد بصرہ اور واسط سے آئے مومنین پرمشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئےان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ارشادات  میں فرمایا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام ہماری خواتین کے لئے پاکیزہ ومقدس نمونہ عمل ہیں ہماری خواتین کو اپنی زندگی کےہرشعبےمیں انکی اقتداء کرنا چاہئے۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام نے پرچمِ اسلام کی سربلندی اور مسلمان صراط مستقیم سے واقف رہیں اسلئے عظیم قربانیاں دی ہیں اور بی بی ؑ نے جتنے آلام و مصائب اور زیادتیاں سنت محمدیہ سےخارج  افراد کی جانب سے سہی ہیں وہ بی بیؑ  کی جانب سے دین اور دین کے ارکان کی حفاظت اوران کے دفاع کا نتیجہ تھا۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمومنین کی دعوت دی کہ وہ زیارات عتبات عالیات اور مقامات مقدسہ کو ایک نایاب موقع سمجھتے ہوئے اس سے اپنے اندر منفی چیزوں کی تحدید اور اقرار کے بعد ہمیشہ کے لئے خود کو اس سے دور رکھنے کےعہد کے ساتھ ایجابی تبدیلیوں کو یقینی بنائیں اسلئے کہ عتبات عالیات اور مراقد مقدسہ تقرب ورضائے الہی کےحصول کے لئے بہترین وسیلہ ہیں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمومنین سےفرمایا کہ  عتبات عالیات اور مراقد مقدسہ کی زیارات کے وقت ایسا نہ ہو کہ آپ صرف دنیاوی حاجتوں کی لمبی چوڑی فہرست اور آرزؤں تک محدود رہ جائیں بلکہ یہ خیال ضرور رہے کہ ہماری آرزؤئیں انکی شان کےمطابق ہونے کے ساتھ ساتھ  پہلے تقرب الہی کی دعا کریں پھر اس کے  بعد اپنی دنیا و آخرت کی  کامیابی کے لئے جو چاہیں مانگیں اسلئے کہ یہاں دعائیں ضرور پوری ہوتی ہیں اور  ہمارے لئے خدا کی یہ عظیم نعمت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .