حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے سالانہ جلوس عزاء فاطمیہ میں- کہ جسکا اہتمام مرکزی دفتر نجف اشرف سے حرم حضرت امیر المومنین علیہ السلام تک کیا گیا۔ ہزاروں کی تعداد میں امام زمانہ عج کی خدمت میں انکی جدہ ماجدہ کی مظلومانہ شہادت کا پُرسہ پیش کرنے کے لئے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے افاضل، علماء ،اساتذہ ،طلاب اور مختلف عراقی صوبوں سے آئے ہوئے مومنین کے ساتھ شریک ہوئے۔
تصاویر دیکھیں:
نجف اشرف میں سالانہ مرکزی عزاء فاطمیہ،علماء و مراجع کے ہمراہ طلاب کی بھی سرکت
اس موقع پر آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے فرمایا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی مصیبت اور ان کے غم کی بقا حقیقی اسلام محمدی کی بقا ہے اور اہل بیت علیھم السلام سے تجدید ولایت بھی ہے ۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام نے مشیئت الٰہی کے مطابق اپنے بابا رسول اللہ ؐ کے دین کی حفاظت اور اسکے دفاع میں مصیبتوں پر صبر کیا ۔
مرجع عالیقدر نے مزید فرمایا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام انسان اور انسانیت کے لئے عظیم نمونہ عمل ہیں اور وہ انسان کے حقیقی کمال کی نمائندگی کرتی ہیں جسے اللہ سبحانہ چاہتا ہے اور اس سے محبت کرتا ہے، اس لیے وہ خداکی رضا اور غضب کا ذریعہ تھیں۔
جلوس غم کا آغاز مرکزی دفتر نجف اشرف سے ہوا اور غمگین فضا میں عزائی نعروں کے ساتھ شارع رسول ؐ ہوتا ہوا زیارت امیر المومنین علیہ السلام پر ان کے مقدس حرم میں اختتام پذیر ہوا ۔
اس موقع پر مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام اپنے نے بیان میں کہا کہ اس سالانہ جلوس غم کے ذریعہ مومنین حضرت امام زمانہ عج اور حضرت امام علی علیہ السلام کی خدمت میں جناب زہراء علیھا السلام کی مظلومانہ شہادت کا پُرسہ پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سالانہ جلوس عزاء فاطمیہ ہر طرح کے ظلم و ستم دہشت گردی چاہے وہ کسی بھی بھیس میں ہو کسی بھی زمانے میں ہو کسی بھی جگہ ہو سب سے اعلان برات ہے ۔ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے کہا کہ جو جرم جناب زہراء ؑ کے حق میں کیا گیا در حقیقت وہ انسان اور انسانیت کے حق میں جرم ہے ۔