۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
عاشق حسین ڈار

حوزہ/ مکتب امامیہ تنظیم المکاتب سلطان پورہ بارہمولہ کے منتظم نے کہا کہ شہزادی کونین خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ وہ مثالی ہستی ہیں جن کی وجہ سے عورت کو زندگی گزارنے کا سلیقہ ملا، جن کی وجہ سے عورتوں کو زندگی گزارنے کا سلیقہ ملا وہ خاتون جنت حضرت الزہراؑ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکتب امامیہ تنظیم المکاتب سلطان پورہ بارہمولہ کے منتظم عاشق حسین ڈار نے ذرائع ابلاغ کے حاشیہ میں کہا کہ شہزادی کونین خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ وہ مثالی ہستی ہیں جن کی وجہ سے عورت کو زندگی گزارنے کا سلیقہ ملا، جن کی وجہ سے عورتوں کو زندگی گزارنے کا سلیقہ ملا وہ خاتون جنت حضرت الزہراؑ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا دنیا کی تمام خواتین کے لیے نمونۂ عمل ہیں، لہذا خواتین کو چاہئے کہ وہ راہ حضرت زہراؑ پر گامزن رہیں، اگر کوئی خاتون اپنی زندگی کو سنوارنا چاہتی ہے تو اسے فاطمہ زہراؑ سے بڑھ کر کوئی نمونہ عمل نہیں مل سکتا، یہ ذات اتنی کامل ہو کہ ہر کسی کی سعادت کی ضامن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .