۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آیت الله نوری همدانی در دیدار با جمعی از نمایندگی مجلس شورای اسلامی

حوزہ/ حجاب اور عفت دو مختلف چیزین ہیں، بہت سے لوگوں کے پاس حجاب کی رعایت نہیں ہے، لیکن وہ عفت رکھتے ہیں۔ الحمدللہ ہمارے ملک کی عورتیں پاک دامن ہیں، اسلام جس پردے کو ضروری سمجھتا ہے اس کا خیال رکھیں اور احتیاط سے اس طرف قدم بڑھائیں اور اس کلچر کو معاشرے میں پھیلائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے آج اسلامی کونسل کے نمائندوں کے ایک وفد سے ملاقات میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: حجاب اور عفت دو مختلف چیزین ہیں، اس لیے ان دونوں چیزوں کو آپس میں نہ ملائیں، بہت سے لوگوں کے پاس حجاب کی رعایت نہیں ہے، لیکن وہ عفت رکھتے ہیں۔ الحمدللہ ہمارے ملک کی عورتیں پاک دامن ہیں، اسلام جس پردے کو ضروری سمجھتا ہے اس کا خیال رکھیں اور احتیاط سے اس طرف قدم بڑھائیں اور اس کلچر کو معاشرے میں پھیلائیں۔

انہوں نے کہا: یہ انقلاب عوام کا انقلاب ہے اور ہم سب عوام کے خادم ہیں، یہ انقلاب انہی لوگوں کے جہاد اور شہادت سے حاصل ہوا اور ان لوگوں نے اس انقلاب کو تمام سختیاں اور دشمنوں کے بہت سے فتنوں کے باوجود محفوظ رکھا۔ امام خمینیؒ نے جو ڈھانچہ عوام کی خدمت کے لیے قائم کیا اور قیادت اسی ڈھانچے کو برقرار رکھنا ہے اور اسی راستے کو جاری رکھنا ہے۔ کسی کو بھی انقلاب کے مستقبل کے بارے میں لوگوں کو مایوس کرنے کا حق نہیں ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ انقلاب ہی امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کی بنیاد ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .