۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آئی ایس او پاکستان لاڑکانہ

حوزہ/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کی جانب سے 33واں سالانہ تعمیر وطن کنونشن حسینی مسجد و امام بارگاہ شکار پور میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کی جانب سے 33واں سالانہ تعمیر وطن کنونشن حسینی مسجد و امام بارگاہ شکار پور میں منعقد ہوا۔

آج عالمی استکباری نظام زوال کا شکار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

تفصیلات کے مطابق، تعمیر وطن کنونشن کی نشستِ شبِ شہداء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ خدا نے تورات کے بعد زبور میں صالحین کی عالمی حکومت کا وعدہ فرمایا ہے ظلم و استبداد کی سیاہ رات عنقریب ختم ہو گی اور دنیا پر عدل وانصاف کی حکومت قائم ہوگی یہ خدا کا وعدہ ہے جس کا ذکر تمام آسمانی کتابوں اور قرآن کریم میں موجود ہے۔

آج عالمی استکباری نظام زوال کا شکار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم کی رو سے مستضعفین، محرومین اور صالحین زمین کے وارث ہوں گے۔ آج عالمی استکباری نظام زوال کا شکار ہے اور اقوام عالم کی بیداری اور بڑھتا ہوا شعور حسین مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انقلابِ اسلامی نے نور اور ہدایت کا پیغام بن کر عالمِ کفر و استکباری نظام پر لرزہ طاری کر دیا ہے۔ انقلاب اسلامی کے خلاف شیاطین عالم اکھٹے ہو کر سازشیں کر رہے ہیں۔ حجاب کو بہانہ بنا کر انقلاب اسلامی اور اسلامی تعلیمات کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے جسے شیطان بزرگ اور شیاطین عالم کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انقلاب اسلامی اس امتحان میں بھی سرخرو نظر آیا۔

آج عالمی استکباری نظام زوال کا شکار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او محب وطن صالح اور باکردار نوجوانوں کی جماعت ہے جو نظریۂ ولایت فقیہ اور افکار قائد شہید کی محافظ ہے۔ وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں امامیہ طلباء نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔

آج عالمی استکباری نظام زوال کا شکار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .