۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصود علی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ علی نواز خان کھوسہ کے قریب ضلع جعفر آباد کی خیمہ بستی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین میں راشن سمیت دیگر ضروری سامان تقسیم کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ علی نواز خان کھوسہ کے قریب ضلع جعفر آباد کی خیمہ بستی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین میں راشن سمیت دیگر ضروری سامان تقسیم کئے۔ اس موقع پر مولانا محمد حسین جسکانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے موقع پر خیمہ بستی کے سیلاب زدگان میں راشن اور کپڑے تقسیم کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق، سیلاب زدگان سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک موسمی تبدیلیوں کے باعث ہونے والی تباہی روکنے اور نقصانات کے ازالے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مشکلات کے ازالے کے لئے جو موقف اختیار کیا ہے وہ اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین روز اول سے آج تک اپنے بساط کے مطابق متاثرین سیلاب کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ خدمتِ انسانیت کو عبادت سمجھتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ گندم کی بوائی کا آغاز ہو چکا ہے کسانوں کو بیج اور کھاد کے سلسلے میں تعاون کیا جائے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں اور زرعی پیداوار کے ذریعے ملکی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔

 علامہ مقصود کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ؛ سیلاب زدگان میں راشن سمیت دیگر ضروری سامان تقسیم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .