۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ رستم علی بگٹی ضلع جعفر آباد کا دورہ کیا اور متاثرین سیلاب سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ رستم علی بگٹی ضلع جعفر آباد کا دورہ کیا اور متاثرین سیلاب سے ملاقات کی اور متاثرین سیلاب نے سیلابی پانی کی تازہ صورت حال اور اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سردی کا موسم آگیا ہے مگر سیلاب متاثرہ لاکھوں غریب لوگوں کے پاس نہ کمبل ہے نہ گرم کپڑے اور باریک خیمے شبنم اور ٹھنڈ کو روکنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کو تین ماہ گذر گئے مگر سیلاب کا پانی اب بھی کئی فٹ کھڑا ہے اس وقت بھی سینکڑوں دیہات زیر آب ہیں تین ماہ سے سیلاب میں ڈوبے عوام نے پہلی مرتبہ حکومتی نمائندوں کو اس ہفتے دیکھا ہے جو گھروں کا سروے کرتے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں پتہ نہیں حکومتی امداد کو عوام تک پہنچنے میں مزید کتنا وقت لگے گا۔

علامہ مقصود علی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک موسمی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا ازالہ یقینی بنانیں۔ پاکستان میں آئندہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ابھی سے اقدامات کئے جائیں۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی میں ہیلتھ ورکرز پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری دور حکومت میں پر امن مظاہرین پر تشدد قابل افسوس ہے۔ سندھ حکومت ہیلتھ ورکرز کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔

انہوں نے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس اور ہیلتھ ورکرز کو ایسے احتجاج اور اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جو عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنیں۔

سیلاب زدگان میں راشن اور دیگر ضروری سامان تقسیم

سیلاب زدگان میں راشن اور دیگر ضروری سامان تقسیم

سیلاب زدگان میں راشن اور دیگر ضروری سامان تقسیم

سیلاب زدگان میں راشن اور دیگر ضروری سامان تقسیم

سیلاب زدگان میں راشن اور دیگر ضروری سامان تقسیم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .