۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ضلع نوشہرو فیروز سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی تقسیم

حوزہ / قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر انتظام ضلع نوشہروفیروز کی 5 تحصیلوں میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر انتظام ضلع نوشہروفیروز کی 5 تحصیلوں، مورو، کنڈیارو، نوشہرو فیروز، محراب پور اور بھریا کے 500 سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان تقسیم کیا اور نمائندہ ولی امر مسلمین و قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام بھی پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق، 500 پیکٹ، اشیائے خورد و نوش 500 عدد، مچھر دانیاں۔ اس طرح نواب شاہ ڈویژن کے 3 اضلاع، نواب شاہ، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کے کل 1,500 متاثرین تک امدادی سامان پہنچایا گیا۔

حالیہ سیلاب کی صورتحال میں ملک کے طول و عرض میں بالخصوص سندھ و بلوچستان کے ناہموار اور دور افتادہ علاقوں میں متاثرین تک امدادی تعاون پہنچانے کیلئے گذشتہ 4 مہینوں سے فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمے، ترپال (سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب اور متفرق ہنگامی تعاون جیسے دیگر امور میں سرگرمیاں جاری ہیں۔

قائد محترم کی ہدایات کی روشنی میں محترم رضاکار مشکل سے مشکل حالات کے باوجود بلاتفریق متاثرین کی خدمت میں شب و روز مصروف عمل ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ رضاکار خود بھی سیلاب متاثرین میں سے ہیں مگر انہوں نے اپنی مشکل پر، دوسرے متاثرین کی مشکلات کو مقدم رکھا اور اپنی مشکل کو دیگر متاثرین کی خدمت میں مانع قرار نہیں دیا، قائد محترم کے تمام رضاکاروں کو سلام ہو۔

سندھ و بلوچستان کے عمائدین، بزرگان، علمائے کرام، متولیاں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے قائد محترم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے کہ آپ کی ہدایات کی روشنی میں متاثرین کیلئے جو فعالیت سرانجام دی گئی ہیں، اس کا معاشرے میں اتحاد، وحدت و یگانگت کے حوالے سے موثر و مفید پیغام گیا ہے اور اس کے مثبت اثرات بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

رب کریم کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ بحق معصومین علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور زہرا (س) اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے آمین۔ یارب العالمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .