۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: سماجی اور رفاہی تنظیمیں اپنے عمل کو تیز کریں اور جس جذبہ کے ساتھ امداد کا آغاز کیااسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال پر تبصرہ کرے ہوئے کہا کہ حالیہ ایام میں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر بلوچستان،سندھ ، جنوبی پنجاب اور کے پی کے میں عوام کو بے پناہ نقصانات کا سامنا کر نا پڑا ۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے سیلاب زدگان کے امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوںکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مخیر حضرات، علماء، خطباء، ذاکرین ،تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کو ایک بار پھر متوجہ کیا کہ وہ اپنا تعاون جاری رکھیں ،امدادی کام تیز ترکردیں۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ پہلا مرحلہ سیلاب متاثرین کی ریسکیو اختتام کے قریب ہے دوسرا مرحلہ ریلیف کا عمل جاری ہے ،بعض مقامات پر سیلاب متاثرین ریلیف کے منتظر ہیں۔سیلاب متاثرین میں 25ہزار کی گرانٹ دینے کا عمل مکمل نہیں ہوا اس عمل میں تیزی لائی جائے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا میں جوسیلاب متاثرین شامل نہیںانہیں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرتے ہوئے 25ہزار روپے کی گرانٹ دی جائے ۔

آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ سماجی ا ور رفاہی تنظیمیں اپنے فلاحی عمل کو تیز تر کردیں اور جس جذبہ کے ساتھ انہوںنے سیلاب متاثرین کی امداد کا آغاز کیااُسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ سیلاب متاثرین کو زیادہ سے زیادہ امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .