۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ سید جواد نقوی

حوزہ/ سربراہ ٹی بی یو ایم نے کہا کہ کچھ تکفیری اور شرپسند عناصر اس موقع پر بھی فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں جو ان کی بدبودار سوچ کی عکاسی ہے، عوام ایسے شرپسندوں کی باتوں پرکان نہ دھریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان و راشن کی گاڑیاں روانہ کردی گئیں۔ علامہ سید جواد نقوی نے ریلیف ٹیموں کو رخصت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ شہری بڑھ چڑھ کر سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کردار ادا کریں، اپنے عطیات اور پیک شدہ سامان ’’سفینہ جمعیت برائے تعاون‘‘ کو دیں، ہمارے جوان انہیں سیلاب متاثرین تک پہنچائیں گے۔

تصاویر دیکھیں: جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے ٹرک روانہ

انہوں نے کہا کہ جو شہری عطیات دینا چاہتے ہیں وہ فون نمبر 03344401042 پر رابطہ کرکے رہنمائی لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ متاثرین کو خوراک اور خیموں کی اشد ضرورت ہے، جو وقتی طور پر ان کی بحالی کا اقدام ہے، جبکہ اس مرحلے کے بعد ان کے منہدم ہونیوالے گھروں کی تعمیر کا معاملہ آئے گا جس کیلئے مخیر حضرات نقدی کی صورت میں مالی تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں متاثرین کی فہرست اور نقصان کا تخمینہ لگا رہی ہیں، جس کے بعد سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے دوسرا مرحلہ شروع کر دیا جائے گا جس میں ان کے گھر تعمیر کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں بلاتفریق مذہب ومسلک انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اس وقت انسانیت کو انسانیت کی ضرورت ہے۔

علامہ جواد نقوی نے کہا کہ کچھ تکفیری اور شرپسند عناصر اس موقع پر بھی فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں جو ان کی بدبودار سوچ کی عکاسی ہے، عوام ایسے شرپسندوں کی باتوں پرکان نہ دھریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .