متاثرین
-
ایران میں زلزلہ، 25 متاثر
حوزہ/ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں آج بروز منگل ایک شدید زلزلہ آیا، اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 درجے بتائی گئی ہے۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا وفد گذشتہ سولہ روز سے شام میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے شام میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان کے ساتھ حوزہ نیوز ایجنسی کا خصوصی انٹرویو:
اتحاد بین المسلمین سے مراد یہ ہے کہ مسلمان آپس میں لڑنے کی بجائے امریکہ اور اسرائیل سے لڑیں: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں پوچھے گئے چند اہم سوالات کے جوابات دیے ہیں جنہیں ایک انٹرویو کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔
-
سندھ کا علاقہ گوٹھ صاحب خان مرڑانی سیلاب کی اندھی لہروں کی نظر ہوگیا
حوزہ/ گوٹھ صاحب خان مرڑانی ضلع و تحصیل حیدرآباد دیھ ناریجانی میں مقیم عالم دین نے مولانا ناظم علی آزاد نے اپنے علاقے کے تعلق سے بتایا کہ حالیہ برساتوں کہ سبب نچلا حصہ مکمل طور پہ ڈوب چکا ہے کافی لوگ مین روڈ ٹنڈو جام پہ خیمے لگائے منتظر نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کیسے کھڑے ہونگے!
-
ہماری ٹیمیں بلاتفریق مذہب و مسلک انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ سربراہ ٹی بی یو ایم نے کہا کہ کچھ تکفیری اور شرپسند عناصر اس موقع پر بھی فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں جو ان کی بدبودار سوچ کی عکاسی ہے، عوام ایسے شرپسندوں کی باتوں پرکان نہ دھریں۔
-
شیعہ علماء کونسل سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپنے تمام تر وسائل کا بھر پور استعمال کر رہی ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری: تمام سیاسی جماعتیں تین ماہ کے لئے سیاسی سر گر میاں معطل کر کے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے مصروف ہو جائیں، لاکھوں ہم وطن اس وقت بے سرو سامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے موجود ہیں،پوری قوم کو انسانیت کی خدمت و جذ بے کے ساتھ میدان خدمت میں پورے عزم کے ساتھ اُتر نا ہوگا۔
-
یہ وقت سیاسی پوانٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ قومی اور انسانی جذبے کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو سہارا دینے کا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ تمام سیاسی و دینی جماعتوں کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ نیک نیتی, خلوص اور لگن کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
-
سیلاب کی تباہ کاری بہت ذیادہ ہے،جہاں تک ممکن ہوسکے متاثرین کی مدد کی جائے، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاری بہت ذیادہ ہے ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کرینگے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے متاثرین کی مدد کی جائے۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
عزاداری و زیارت کی رقم سیلاب زدگان کی مدد پر خرچ کرنا بہتر عمل ہے، علامہ امین شہیدی
حوزه/ سیلاب کی سنگین صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے پوری قوم کو سیلاب زدگان کی ضروریات اور بحالی پر کام کرنا چاہیے۔ ماہِ صفر کا آغاز ہونے کو ہے، اربعینِ حسینی پر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد شاید ایک لاکھ کے قریب ہو لیکن سیلاب متاثرین کروڑوں کی تعداد میں ہیں۔ اگر عزاداری اور زیارت کے لئے مخصوص رقم سیلاب زدگان کی مدد پر خرچ کی جائے تو اس کا ثواب کم نہیں ہوگا۔ درحقیقت یہ امام حسین علیہ السلام کو راضی کرنے کا بہترین موقع ہے۔
-
سیلاب سے متاثرین کی امداد کرنا مذھبی و انسانی فریضہ ہے، آیت اللہ باقر مقدسی
حوزہ/ پاکستان کے با ایمان اور غیرت مند مومنین سے اپیل ہے کہ اس سال ملک بھر میں خدمت خلق کی ایک نئی تاریخ رقم کریں اور سیلاب زدہ گان کی خدمت کو ترجیح دیں اور اپنے تمام اخرجات متاثرین پر خرچ کریں۔
-
کراچی میں ایران قونصل خانہ کی ایران سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل
حوزہ/ پاکستان کے شہر کراچی میں تعینات جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے پاکستان اور خاص طور پر صوبہ سندھ میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر اپنے ہم وطنوں سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے امداد کی اپیل کی۔
-
سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بحران اور سیاسی فتنے کی وجہ سے سب کی توجہ سیاست پر ہے، متاثرین پر نہیں ہے، سیلاب زدگان کا سب کچھ بہہ گیا ہے، ان کو پانی، خوراک اور کپڑوں کی ضرورت ہے۔
-
سیلاب سے متاثرین کی بھرپور امداد کی جائے، علامہ شہنشاہ نقوی
حوزہ/ کراچی میں مسجد و امام بارگاہ آل عباء گلبرگ میں منعقدہ مجلس شہادت سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں اور فلاحی ادارے اس سلسلے میں جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں، عوام ان رضاکاروں سے بھرپور تعاون کریں۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا حالیہ بارشوں کی وجہ سے مسلسل مالی و جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار؛
ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کے ساتھ مستقل پالیسی انتہائی ضروری، علامہ ساجد نقوی
حکوت، مخیر حضرات اور عوام ہرممکن سیلاب زدگان ومتاثرین کی مدد کیلئے فوری آگے آئیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی جانب سے سانحہ عاشورہ بہاولنگر کے متاثرین میں تقسیم امداد
حوزہ/ مومنین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو انکے قبیح عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اس چہلم میں بھرپور شرکت کر کے یہ پیغام دیں گے کہ تمہارے بم دھماکے اور سازشیں ہمیں عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام منانے سے کبھی نہیں روک سکتے۔
-
کرگل کے علماء اور جوانوں کا سیلاب زدگان سے ملاقات، متاثرین کا نہیں کوئی پرسان حال
حوزہ/ جمعیت العلماء اثناعشریہ کرگل نے متاثرین سے کو حوصلہ دیتے ہوئے ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کی ، اور حکام بالا تک ان کی مطالبات کو پہچانے میں ہر ممکن اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
-
بنگلورو تشدد معاملہ، جمعیت علماء ہند کی متاثرین کو مدد
حوزہ/ جمعیت علماء ہند نے دوسری مرتبہ ملزمین کے رشتہ داروں میں راشن کٹس تقسیم کئے۔ بنگلورو کے این اے ایس فنکشن ہال میں 150 متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ پر مشتمل راشن کے کٹس تقسیم کئے گئے۔