منگل 21 نومبر 2023 - 09:23
ایران میں زلزلہ، 25 متاثر

حوزہ/ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں آج بروز منگل ایک شدید زلزلہ آیا، اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 درجے بتائی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر زاہدان میں زلزلے سے 25 افراد متاثر ہوئے ہیں، ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں آج بروز منگل ایک شدید زلزلہ آیا، اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 درجے بتائی گئی ہے۔

زاہدان کے ہاسپٹل خاتم الانبیاؑ کے سربراہ میرادی نے بتایا کہ منگل کی صبح آنے والے زلزلے سے 25 افراد متاثر ہوئے، انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ اسپتال میں زیر علاج ہیں، میرادی کے مطابق زلزلے کے باعث زخمیوں کو جزوی چوٹیں آئیں۔

زلزلہ آتے ہی مراکز صحت کو مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے، آج کے زلزلے کے حوالے سے تفصیلی معلومات کا ابھی انتظار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • Nabi haider IN 07:20 - 2023/11/22
    غزل ہمارا کام الگ ہے ہمارا کاج الگ مزاج خواہش دنیا سے ہے مزاج الگ نیاز مند خدائے صمد ہیں شام و سحر زمانے بھر میں ہماری ہے احتیاج الگ ہمارا ساز دروں بھی اسی کا ہے محتاج ہمارا طور و طریقہ ہمارا باج الگ تمہارے آئنۂ فکر میں نفاق محض ہماری فکر و تدبر کا ہے زجاج الگ اگر قیام سے معمور ہو نماز حیات تو بحروبر پہ مسلماں کرے گا راج الگ مگر ہے فلسفی اس بات کا ہمیں افسوس کہ کل بھی ان کا الگ اور اب بھی آج الگ